وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری نثار سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے ہیں جس پر چوہدری نثار نے جواب دیا کہ نہیں نہیں، میاں صاحب، طبیعت ناساز تھی۔
وزیراعظم نے چوہدری نثار کو مسلم لیگ (ن) میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ اب آپ اپنے گھر واپس آجائیں۔
ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے وزیراعظم سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت پر جواب دینے کے لیے کچھ وقت مانگا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پس پردہ رابطے، خصوصاً ٹیلیفونک گفتگو کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025
























Comments
Comments are closed.