BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
مارکٹس

خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ (پی او ایل) نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا...
شائع June 27, 2025 اپ ڈیٹ June 27, 2025 10:48am

پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ (پی او ایل) نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

ای اینڈ پی کمپنی نے اس پیشرفت کا انکشاف پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اپنے ایک نوٹس میں کیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ ہم یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ٹی اے ایل بلاک کے آپریٹر ایم او ایل سے موصولہ معلومات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں واقع میکوری ڈیپ-03 کنویں سے تیل و گیس کی بڑی مقدار دریافت ہوئی ہے۔

ٹی اے ایل بلاک میں پی او ایل کا پری کمرشل شراکت داری کا تناسب 25 فیصد ہے۔

ای اینڈ پی کمپنی کے مطابق میکوری ڈیپ-03 کنویں کی کھدائی 12 دسمبر 2024 کو شروع کی گئی تھی اور یہ کنواں 3,887 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق مذکورہ کنوئیں سے یومیہ 22.08 ملین مکعب فٹ گیس اور 2,112 بیرل تیل کی پیداوار حاصل ہورہی ہے۔

کنویں کو دو ماہ کے اندر پیداوار لائن سے منسلک کر دیا جائے گا۔

ٹی اے ایل جوائنٹ ونچر میں او جی ڈی سی ایل (30 فیصد ورکنگ انٹرسٹ)، ایم او ایل پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی بی وی (آپریٹر) (10 فیصد)، پی پی ایل (30 فیصد)، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ (پی او ایل) (25 فیصد) اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) (5 فیصد) شامل ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایم او ایل گروپ ایک کثیر القومی تیل و گیس کمپنی ہے جس کا مرکزی دفتر ہنگری میں واقع ہے۔

گزشتہ سال پاکستان کی ای اینڈ پیز کمپنیوں بشمول پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ ، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل نے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع کاواگڑھ فارمیشن میں رازگیر-1 کنویں سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔

Comments

Comments are closed.