BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے اثرات پر مبنی انتباہ جاری کیا ہے۔

جمعرات کو جاری کردہ پریس ریلیز میں این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے بتایا کہ 26 سے 28 جون تک پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، اور آزاد جموں و کشمیر کے بڑے حصوں میں شدید بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی توقع ہے۔

پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، اور رحیم یار خان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ دیگر اضلاع میں فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، اور ڈی جی خان شامل ہیں۔

شدید بارشوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتی ہے، نکاسی آب کے نظام پر دباؤ پڑ سکتا ہے اور ضروری سہولیات معطل ہو سکتی ہیں۔

سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، جامشورو، اور سجاول جیسے شہروں کو اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ جیکب آباد، سکھر، لارکانہ، خیرپور، میرپورخاص اور دیگر اضلاع میں شدید بارش کے باعث پانی جمع ہونے، انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے، اور سڑکوں کی بندش کا امکان ہے۔

این ای او سی کی پیشگوئی کے مطابق خیبر پختونخوا میں چترال، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں ہلکی سے تیز بارش متوقع ہے جہاں پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈز کا خطرہ بھی موجود ہے۔

ادھر آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں جیسے مظفرآباد، نیلم وادی، اور راولاکوٹ میں مسلسل شدید بارش کی وجہ سے دریاؤں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈز کا خطرہ ہے۔ پوٹوہار کے علاقے میں بھی ایسی صورتحال کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ نکاسی آب کی صفائی، آگاہی مہم اور ہنگامی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

نشیبی علاقوں یا سیلاب زدہ علاقوں کے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہنگامی خدمات کے اداروں کو بروقت ردعمل اور ریسکیو آپریشنز کے لیے چوکس رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

Comments

Comments are closed.