BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اینٹی بے نامی اقدام (اے بی آئی) نے بے نامی لین دین (ممانعت) ایکٹ 2017 کے تحت اسلام آباد میں پہلی غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لی ہیں، جو پاکستان میں کالے دھن اور ٹیکس چوری کے خلاف مہم میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

اسلام آباد کی پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) میں واقع دو قیمتی پلاٹس، پلاٹ نمبر 168-اے (816 مربع گز) اور پلاٹ نمبر 174-اے (991 مربع گز) تحقیقات کے بعد ضبط کیے گئے ہیں۔ انکشاف ہوا کہ یہ جائیدادیں ایک مبینہ ”بے نامی دار“ کے نام پر رجسٹرڈ تھیں، جس کے قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) کا غلط استعمال کیا گیا تھا۔

نامزد مالک نے جائیدادوں سے لاعلمی ظاہر کی اور وہ ایف بی آر میں رجسٹرڈ بھی نہیں تھا۔

تفصیلی تفتیش کے بعد مقدمہ بے نامی ایڈجیوڈیکیٹنگ اتھارٹی، بنچ نمبر I، اسلام آباد میں پیش کیا گیا، جس نے فیصلہ ایف بی آر کے بے نامی زون-I اسلام آباد کے حق میں دیا ہے۔

مزید برآں ایڈجیوڈیکیٹنگ اتھارٹی نے ان جائیدادوں کی ضبطی کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔

تمام قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے یہ جائیدادیں ضبط کر لی گئیں۔

یہ اقدام بے نامی اثاثوں کے خلاف حکومت کی سخت گیر مہم کا حصہ ہے، جس کا آغاز جولائی 2019 میں ملک بھر میں تین اینٹی بے نامی زونز کے قیام سے ہوا۔

یہ زونز ڈائریکٹوریٹ جنرل اینٹی بے نامی انیشی ایٹو (اے بی آئی) کی نگرانی میں کام کر رہے ہیں اور اب تک مختلف اقسام کے اثاثوں، جیسے کہ حصص، بینک اکاؤنٹس، گاڑیاں، زمینیں اور عمارتیں، پر مشتمل 187 سے زائد ریفرنسز دائر کیے جا چکے ہیں۔

اے بی آئی زون-1، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، سول ڈویژن راولپنڈی اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی اور تحقیقات میں سرگرم ہے۔

ان پلاٹس کی کامیاب ضبطی حکومت کی بے نامی لین دین کے خاتمے، معیشت کی غیر دستاویزی سرگرمیوں کی روک تھام، ناجائز و غیر ٹیکس شدہ دولت کی نشاندہی، سفید کالر جرائم کے انسداد اور ریاست کے لیے مالی وسائل پیدا کرنے کی جاری مہم میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

Comments

Comments are closed.