BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

اوائل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے اپنے پارٹنر گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) کے ساتھ مل کر سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع ایک تحقیقی کنویں ”فقیر-1“ میں قدرتی گیس اور کنڈینسیٹ کے ذخائر دریافت کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جمعرات کے روز بھیجے گئے اپنے اعلامیے میں او جی ڈی سی ایل نے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم ضلع خیرپور، سندھ میں واقع بِترسِم ایکسپلوریشن لائسنس کے اندر ققیر-1 نامی تحقیقی کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔

یہ کنواں او جی ڈی سی ایل چلا رہی ہے جس کا اس میں 95 فیصد ورکنگ انٹرسٹ ہے، جب کہ جی ایچ پی ایل کے پاس بقیہ 5 فیصد حصہ ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق، فقیر-1 کو 31 دسمبر 2024 کو ایک تحقیقی کنویں کے طور پر کھودا گیا تھا، اور اسے سیمبر فارمیشن میں 4,185 میٹر کی گہرائی تک ڈرل کیا گیا۔ کنویں کو کمپنی کی اندرونی مہارت کے ساتھ ساتھ پارٹنر کے قریبی اشتراک سے مکمل کیا گیا۔

او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ وائر لائن لاگ نتائج کی بنیاد پر لوئر گوروفارمیشن میں دو ڈرل اسٹیم ٹیسٹ (ڈی ایس ٹیز) کیے گئے تھے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ مجموعی ٹیسٹ نتائج کے مطابق، 32/64“ چوک کے ذریعے یومیہ 6.4 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) اور 55 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ (بی پی ڈی) کی پیداوار ریکارڈ کی گئی۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق یہ دریافت لوئر گوروفارمیشن میں بِترسِم ایکسپلوریشن لائسنس کے اندر ایک اہم کامیابی کی علامت ہے، جو لائسنس کی کمرشل اہمیت اور عمر میں توسیع کا باعث بنے گی۔

کمپنی نے کہا کہ یہ دریافت ملکی وسائل کے ذریعے توانائی کی طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی اور او جی ڈی سی اور ملک دونوں کے ہائیڈروکاربن ذخائر میں اضافہ کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی او جی ڈی سی ایل نے خیرپور کے علاقے میں واقع شاہو-1 کنویں سے قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔

Comments

Comments are closed.