BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

مسلمان حجاج کرام نے جمعرات کو حج کے سب سے اہم دن مقام عرفات پر دعائیں کیں، جبکہ سعودی حکام نے حجاج سے اپیل کی کہ وہ دن کے سب سے گرم اوقات میں باہر نہ نکلیں۔

لاکھوں حجاج نے طلوعِ فجر سے قبل اُس پہاڑی اور اس سے متصل میدان میں جمع ہونا شروع کیا جہاں نبی کریم ﷺ نے آخری خطبہ دیا تھا۔

کچھ لوگ نسبتاً ٹھنڈی صبح سے فائدہ اٹھانے کے لیے جلدی پہنچے، رنگ برنگی چھتریاں اٹھائے ہوئے، جبکہ بہت سے حاجی شام تک دعاؤں اور قرآن پڑھنے میں مشغول رہیں گے۔ یہی حج کا سب سے مشقت طلب حصہ سمجھا جاتا ہے۔

غروب آفتاب کے بعد وہ مزدلفہ کی طرف روانہ ہوں گے، جو عرفات اور منیٰ کے درمیان واقع ہے۔ وہاں وہ کنکریاں جمع کریں گے تاکہ علامتی طور پر شیطان کو کنکریاں مارنے کا فریضہ انجام دے سکیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ علی نے کہا کہ یہ وہ منظر ہے جو میں ہر سال ٹی وی پر دیکھا کرتا تھا اور ہمیشہ سوچتا تھا کہ کاش میں یہاں ہوتا۔ وہ 15 لاکھ حجاج میں شامل ہیں جو اس سال حج کے لیے سعودی عرب پہنچے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں پچھلے 3 سال سے یہاں آنے کی کوشش کر رہا تھا۔ میں خود کو بہت خوش نصیب محسوس کر رہا ہوں۔

سینکڑوں سفید احرام میں ملبوس حجاج پہاڑ پر موجود تھے، جبکہ اس کے دامن میں کئی دوسرے افراد عبادت کر رہے تھے یا تصویریں لے رہے تھے۔

ہفتے کے آغاز میں سعودی حکام نے حاجیوں کو جمعرات کے روز صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک اپنے خیموں میں رہنے کی ہدایت کی تھی، کیونکہ اس وقت صحرا کی دھوپ سب سے زیادہ سخت ہوتی ہے۔

پہاڑ کے دامن میں دھند اور ٹھنڈی ہوا پھینکنے والے پنکھے نصب کیے گئے تھے۔

اس سال درجہ حرارت پہلے ہی 40 ڈگری سیلسیس (104 فارن ہائیٹ) سے تجاوز کر چکا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے سالانہ مذہبی اجتماعات میں سے ایک کا آغاز رواں ہفتے کے شروع میں ہو چکا ہے۔

حکام نے پچھلے سال کے ہلاکت خیز موسم جیسی صورتحال سے بچنے کے لیے گرمی سے بچاؤ کی کوششیں تیز کر دی ہیں، جب درجہ حرارت 51.8 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے پر 1,301 حجاج جان کی بازی ہار گئے تھے۔

54 سالہ عدیل اسماعیل نے کہا کہ میں سورج سے بچنے کے لیے صبح جلدی آیا ہوں، اور بعد میں اپنے خیمے کے اندر دعا کروں گا۔ ان کا تعلق شام سے ہے۔

اس سال حج کو محفوظ بنانے کے لیے حکام نے انفراسٹرکچر کو وسعت دی ہے، ہزاروں اضافی اہلکار تعینات کیے ہیں، اور ہجوم کی بہتر نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی ہے۔

سال 2024 کی جان لیوا گرمی کے بعد گرمی سے متعلق بیماریوں سے نمٹنے کی کوششوں کو دگنا کرتے ہوئے، 40 سے زائد سرکاری اداروں اور 2,50,000 اہلکاروں کو متحرک کیا گیا ہے۔

وزیر حج نے اے ایف پی کو بتایا کہ سایہ دار جگہوں کو 50,000 مربع میٹر (12 ایکڑ) تک بڑھایا گیا ہے، ہزاروں اضافی طبی عملہ اسٹینڈ بائی پر ہوگا، اور 400 سے زیادہ کولنگ یونٹس نصب کیے جائیں گے۔

ایمان عبد الخالق نے خوشی سے روتے ہوئے کہا کہ وہ 10 سال سے حج کرنے کی خواہش رکھتی تھیں، اور مقام عرفات پر پہنچ کر ان پر جذبات کا سیلاب اُمڈ آیا۔

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ پچاس سال کی عمر میں یہ میرے لیے ایک بہت بڑا خواب ہے، جس کی تکمیل کی میں نے تقریباً امید چھوڑ دی تھی۔

حکام نے کہا کہ 2024 میں زیادہ تر اموات ان غیر رجسٹرڈ حجاج میں ہوئیں جنہیں ایئر کنڈیشنڈ خیموں یا بسوں جیسی سہولیات تک رسائی حاصل نہیں تھی۔

اس سال، وہ غیر قانونی طریقے سے مکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے حجاج کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں، جن میں بار بار چھاپے، ڈرون کی نگرانی اور انتباہی پیغامات شامل ہیں۔

حج پرمٹ ممالک کو کوٹہ کی بنیاد پر الاٹ کیے جاتے ہیں اور افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کیے جاتے ہیں۔

لیکن جو افراد ان پرمٹس کو حاصل کر بھی لیتے ہیں، ان کے لیے بھی بھاری اخراجات بعض اوقات انہیں بغیر اجازت حج کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں، حالانکہ ان کے پکڑے جانے پر گرفتاری اور ملک بدری کا خطرہ ہوتا ہے۔

سعودی عرب ہر سال حج اور عمرہ سے اربوں ڈالر کماتا ہے۔

Comments

Comments are closed.