BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے قصرِ ملت میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں سیاست، تجارت، معیشت، توانائی، دفاع، سلامتی اور علاقائی روابط کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف بین الاقوامی ہائی لیول کانفرنس برائے گلیشیئرز کے تحفظ (آئی سی جی پی) میں شرکت کے لیے تاجکستان کے سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچے۔ ان کے ہمراہ اطلاعات کے وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔ ایئرپورٹ پر تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم اور تاجک صدر کی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے 2024 میں وزیراعظم کے دورۂ دوشنبے کے دوران طے پانے والے تاریخی اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کو یاد کیا، جس نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تاریخ، ثقافت اور جغرافیہ کی بنیاد پر قائم برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

توانائی کے شعبے میں کاسا-1000 منصوبے کو خطے میں انضمام کا سنگ میل قرار دیا گیا۔ وزیراعظم نے اس منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے پاکستان کی وابستگی کا اعادہ کیا۔ تجارت اور معیشت کے میدان میں، دونوں رہنماؤں نے دسمبر 2024 میں اسلام آباد میں ہونے والے ساتویں اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد اور تجارتی مواقع کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لانے پر زور دیا۔

وزیراعظم اور صدر نے دفاع و سلامتی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور دہشتگردی، منشیات و انسانی اسمگلنگ اور سرحد پار جرائم کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان روابط بڑھانے اور تعلیم، ثقافت، آئی ٹی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے تاجک-کرغیز سرحدی تنازع کے پرامن حل پر صدر امام علی رحمان کو مبارکباد دی اور ان کی دانشمندانہ قیادت کو سراہا۔ وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے کشمیر مسئلے کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا اور بھارت کے حالیہ جارحانہ اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

تاجک صدر نے پاکستان کی قیادت اور خطے میں امن کے قیام کیلئے وزیراعظم کے کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ، او آئی سی، ایس سی او اور ای سی او جیسے عالمی و علاقائی فورمز پر باہمی تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کے فروغ میں سی پیک کے کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان، تاجکستان کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

Comments

Comments are closed.