BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

عالمی خام تیل کی قیمت جو کئی سال کی کم ترین سطح تک گر چکی تھی، اب بظاہر اپنی کھوئی ہوئی قدر واپس حاصل کرنے کے راستے پر ہے، کیونکہ امریکہ کی قیادت میں جاری جغرافیائی سیاسی پیش رفتیں مارکیٹ کو تحریک دے رہی ہیں۔ پچھلے چار تجارتی سیشنز میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے، اور ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ تیزی ابھی محض شروعات ہے، کیونکہ ایشیا سے آنے والی معاشی خبروں اور اوپیک ارکان کی جانب سے کم پیداوار — باوجود اس کے کہ پیداواری کٹوتیوں میں نرمی کی گئی — نے مارکیٹ کے بیانیے کو نیا رخ دیا ہے۔

مہینوں کی محدود قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور کمزور جذبات کے بعد، تیل کی قیمتوں نے بظاہر ایک نچلی حد حاصل کر لی ہے — اور شاید ایک نیا سفر بھی شروع ہو چکا ہے۔ یہ تبدیلی کسی ایک عنصر کی وجہ سے نہیں آئی بلکہ جغرافیائی سیاسی اشاروں، پالیسی میں تبدیلیوں، اور بہتری کی طرف بڑھتے معاشی اشاریوں کے ایک نادر ملاپ نے اجتماعی طور پر مارکیٹ کی توجہ ایک بار پھر طلب کی بنیادوں کی طرف مبذول کرا دی ہے۔

اس تبدیلی کے مرکز میں عالمی تجارتی حرکیات میں حالیہ تبدیلی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی تجارتی ٹیرف پر بڑا یو ٹرن سب کو حیران کر گیا ہے۔ امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی ٹیرف، جو عالمی معاشی ترقی کے لیے تباہ کن رخ اختیار کر چکے تھے اور امریکہ میں کساد بازاری کے خدشات کو ہوا دے رہے تھے، اب 90 دن کے لیے نمایاں طور پر کم سطح پر محدود کر دیے ہیں۔

یاد رہے کہ اس معاہدے سے پہلے، چینی اشیاء پر امریکہ میں داخلے کے لیے ٹیرف 145 فیصد تک جا پہنچا تھا، جبکہ امریکی اشیاء پر چین میں 125 فیصد تک ٹیرف لاگو کیا جا چکا تھا۔ اگرچہ اس معاہدے کی تفصیلات ابھی غیر واضح ہیں، یہ قدم اس وسیع تر آمادگی کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ تنازع، جو کبھی عالمی معیشت کی تعریف متعین کرتا تھا، اب نرم پڑ رہا ہے۔ امریکہ اور چین کے درمیان یہ 90 روزہ ٹیرف وقفہ — چاہے عارضی ہی سہی — پہلے ہی عالمی منڈیوں میں ارتعاش پیدا کر چکا ہے۔

تیل کے لیے، اس کے اثرات براہ راست ہیں۔ توانائی، خاص طور پر مال برداری اور صنعتی شعبوں میں، کی طلب عالمی تجارت کی صحت سے گہرائی سے منسلک ہے۔ جیسے ہی ٹیرف کی کشیدگی میں کمی آئی ہے، شپنگ، لاجسٹکس اور مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں بحالی کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔ اسی بنیاد پر پیش گوئی کرنے والے ادارے، جیسے کہ آئی ای اے اور اوپیک، نے اپنی تیل کی طلب کی پیش گوئیاں بڑھادی ہیں — اب وہ 2025 کے باقی سال میں 3 سے 3.5 فیصد تک طلب میں اضافے کی توقع رکھتے ہیں — جب کہ پہلے کی زیادہ تر پیش گوئیاں، ”لبریشن ڈے“ ٹیرف کے بعد، طلب میں جمود کی پیش گوئی کر رہی تھیں۔

دیگر اشاریے، جیسے کنٹینر تھروپُٹ (بندرگاہوں پر کنٹینر کی نقل و حرکت)، ہوائی سفر کی بکنگز، اور ایشیا کی کلیدی معیشتوں میں صنعتی پیداوار بھی معمولی مگر واضح رفتار میں بہتری کی طرف اشارہ دے رہے ہیں۔ اگرچہ طویل مدتی خطرات — جیسے کہ توانائی کی منتقلی اور برقی گاڑیوں کا بڑھتا ہوا استعمال — اب بھی موجود ہیں، لیکن قلیل مدتی جذبات واضح طور پر زیادہ پُرامید ہو چکے ہیں۔

سال کے دوسرے نصف میں، تیل کی مارکیٹیں اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں اضافے کے تسلسل، واشنگٹن اور بیجنگ کی جانب سے مزید پالیسی اشاروں، اور عالمی طلب کی پائیداری پر گہری نظر رکھیں گی۔ فی الحال، تیل گزشتہ برس کے مایوسی بھرے جمود سے باہر آ چکا ہے — اور ایک ایسے عالمی منظرنامے کا مثبت ردعمل دے رہا ہے، جو کئی سال بعد پہلی بار تجارت کے لیے زیادہ کھلا محسوس ہو رہا ہے۔

Comments

Comments are closed.