BR100 Increased By (5%)
BR30 Increased By (5.87%)
KSE100 Increased By (4.23%)
KSE30 Increased By (4.7%)
BAFL 57.52 Increased By ▲ 2.02 (3.64%)
BIPL 27.62 Increased By ▲ 0.72 (2.68%)
BOP 34.61 Increased By ▲ 1.97 (6.04%)
CNERGY 10.76 Increased By ▲ 0.47 (4.57%)
DFML 18.41 Increased By ▲ 0.60 (3.37%)
DGKC 213.87 Increased By ▲ 18.69 (9.58%)
FABL 101.47 Increased By ▲ 2.79 (2.83%)
FCCL 56.47 Increased By ▲ 4.73 (9.14%)
FFL 16.85 Increased By ▲ 0.36 (2.18%)
GGL 25.76 Increased By ▲ 0.70 (2.79%)
HBL 308.18 Increased By ▲ 16.18 (5.54%)
HUBC 224.39 Increased By ▲ 10.42 (4.87%)
HUMNL 10.72 Increased By ▲ 0.27 (2.58%)
KEL 7.47 Increased By ▲ 0.33 (4.62%)
LOTCHEM 27.68 Increased By ▲ 0.87 (3.25%)
MLCF 96.56 Increased By ▲ 8.39 (9.52%)
OGDC 323.45 Increased By ▲ 13.07 (4.21%)
PAEL 43.37 Increased By ▲ 2.52 (6.17%)
PIBTL 16.80 Increased By ▲ 0.95 (5.99%)
PIOC 295.89 Increased By ▲ 12.20 (4.3%)
PPL 224.67 Increased By ▲ 13.57 (6.43%)
PRL 55.51 Increased By ▲ 2.37 (4.46%)
SNGP 104.67 Increased By ▲ 6.42 (6.53%)
SSGC 25.97 Increased By ▲ 1.12 (4.51%)
TELE 8.65 Increased By ▲ 0.36 (4.34%)
TPLP 13.18 Increased By ▲ 0.21 (1.62%)
TRG 60.05 Increased By ▲ 1.08 (1.83%)
UNITY 10.24 Increased By ▲ 0.36 (3.64%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے باقی آٹھ میچز کے ٹکٹوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں جو 17 سے 25 مئی تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 8 مئی کو پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز، 9 مئی کو پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز، اور 10 مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز کے میچز کے لیے جن شائقین نے پہلے سے ٹکٹ خرید رکھے ہیں، وہ اب انہی ٹکٹوں کو بالترتیب 17، 18 اور 19 مئی کے میچز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

چونکہ 18 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈبل ہیڈر (دو میچوں) کا دن ہے، اس لیے پہلے جاری کردہ 9 مئی کا ٹکٹ دونوں میچز دیکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 ۔
۔

مزید یہ کہ جن شائقین نے ایلیمینیٹر 1، ایلیمینیٹر 2 اور فائنل کے ٹکٹ خرید رکھے ہیں، وہ انہیں متعلقہ میچز کی نئی اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں۔

باقی لیگ میچز اور پلے آف مرحلے کے ٹکٹ بھی اس آن لائن پورٹل سے خریدے جا سکتے ہیں۔

بیان کے مطابق فزیکل ٹکٹیں مخصوص ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ آن لائن بک کیے گئے ٹکٹز کو ٹی سی ایس کے مقررہ پک اپ سینٹرز سے وصول کیا جا سکتا ہے یا ٹی سی ایس کے ذریعے گھر پر بھی منگوایا جا سکتا ہے۔

شائقین صرف 5 اور 10 مئی کو ملتان میں شیڈول کیے گئے میچز، اور راولپنڈی میں پہلے سے شیڈول کیے گئے کوالیفائر کے ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس حاصل کر سکتے ہیں۔ آن لائن اور کارپوریٹ ٹکٹوں کی رقم اُنہی اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی جو بکنگ کے وقت استعمال کیے گئے تھے۔

فزیکل ٹکٹوں کی واپسی کے لیے شائقین کو ٹی سی ایس کے مقررہ ایکسپریس سینٹرز پر خود جا کر رقم واپس لینی ہوگی۔ رقم کی واپسی کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Comments

Comments are closed.