BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

بھارت میں "کاکروچ مظاہرین " کی گرفتاریوں پر شدید احتجاج، رہائی کا مطالبہ

  • ملک گیر احتجاج کے دوران حراست میں لیے گئے تمام افراد کو فوری رہا کیا جائے، کاکروچ جنتا پارٹی
شائع اپ ڈیٹ

بھارت میں طلبہ کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ تحریک، جس کے شدید مظاہروں نے ملک کے وزیرِ تعلیم کو مستعفی ہونے پر مجبور کر دیا، نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک گیر احتجاج کے دوران حراست میں لیے گئے تمام مظاہرین کو فوری رہا کیا جائے۔

امتحانی پیپر لیک اور دیگر بے ضابطگیوں کے خلاف مظاہرے منظم کرنے والی آن لائن تنظیم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کا کہنا ہے کہ انہیں بالخصوص ریاست آسام، مغربی بنگال اور بہار سے طلبہ کی گرفتاریوں کی اطلاعات ملی ہیں۔تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ حراست میں لیے گئے افراد کو رہا نہ کرنا یا ان کے خلاف درج مجرمانہ مقدمات واپس نہ لینا عوامی اعتماد کو توڑنے کے مترادف ہوگا جبکہ یہ دھمکی بھی دی گئی کہ مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں وہ آئندہ کا سخت لائحہ عمل اختیار کریں گے۔یہ بیان تعلیمی نظام اور مقابلے کے امتحانات میں مسلسل نا کامیوں کے بعد وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے دو دن بعد سامنے آیا ہے، جس نے بھارتی نوجوانوں کے غصے کو مزید ہوا دی تھی۔ سی جے پی نے حکومت پر عہد شکنی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکام نے پہلے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ مظاہرین کے خلاف کوئی تادیبی یا انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

مئی میں 30 سالہ پبلک ریلیشنز گریجویٹ ابھجیت دیپکے کی جانب سے شروع کی جانے والی اس تحریک نے سوشل میڈیا پر لاکھوں پیروکار حاصل کرلیے ہیں۔ گزشتہ ہفتے نئی دہلی اور دیگر شہروں میں دسیوں ہزار طلبہ نے سڑکوں پر نکل کر وزیرِ تعلیم کے استعفے اور امتحانی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کیا تھا۔نئی دہلی کے جنتر منتر سے پارلیمنٹ کی طرف مارچ کی کوشش کے دوران 20 جولائی کو یہ مظاہرے پرتشدد رخ اختیار کرگئے تھے، جہاں پولیس نے آنسو گیس کے شیل داغے اور لاٹھی چارج کیا، جس کے بعد جھڑپیں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوا۔

پیر کو یہ معاملہ بھارتی پارلیمنٹ میں بھی گونجتا رہا، جہاں اپوزیشن ارکان نے گزشتہ ہفتے کے کریک ڈاؤن پر حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے شور شرابہ کیا۔ اس ہنگامے کے باوجود حکومت نے امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا نیا مسودہ قانون ایوانِ زیریں (لوک سبھا) میں پیش کر دیا ہے۔

Comments

200 حروف