BR100 Decreased By (-0.81%)
BR30 Decreased By (-1.11%)
KSE100 Decreased By (-0.81%)
KSE30 Decreased By (-0.81%)
BAFL 59.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.18%)
BIPL 27.00 Decreased By ▼ -0.18 (-0.66%)
BOP 34.11 Decreased By ▼ -1.17 (-3.32%)
CNERGY 12.84 Decreased By ▼ -0.29 (-2.21%)
DFML 18.25 Increased By ▲ 0.17 (0.94%)
DGKC 213.02 Decreased By ▼ -3.99 (-1.84%)
FABL 98.99 Decreased By ▼ -0.96 (-0.96%)
FCCL 57.66 Decreased By ▼ -0.31 (-0.53%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.22 (-1.34%)
GGL 23.80 Decreased By ▼ -0.56 (-2.3%)
HBL 333.71 Increased By ▲ 7.50 (2.3%)
HUBC 211.43 Decreased By ▼ -1.99 (-0.93%)
HUMNL 10.52 Decreased By ▼ -0.29 (-2.68%)
KEL 7.48 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 27.99 Increased By ▲ 0.24 (0.86%)
MLCF 100.65 Decreased By ▼ -2.33 (-2.26%)
OGDC 320.29 Decreased By ▼ -3.49 (-1.08%)
PAEL 43.12 Decreased By ▼ -0.78 (-1.78%)
PIBTL 16.56 Decreased By ▼ -0.12 (-0.72%)
PIOC 271.73 Decreased By ▼ -4.46 (-1.61%)
PPL 228.84 Decreased By ▼ -0.63 (-0.27%)
PRL 71.02 Increased By ▲ 0.91 (1.3%)
SNGP 102.22 Decreased By ▼ -1.44 (-1.39%)
SSGC 26.68 Decreased By ▼ -0.43 (-1.59%)
TELE 8.61 Decreased By ▼ -0.11 (-1.26%)
TPLP 15.11 Decreased By ▼ -0.57 (-3.64%)
TRG 59.84 Decreased By ▼ -1.29 (-2.11%)
UNITY 12.05 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

خام تیل کی قیمتوں میں پیر کواضافہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ہفتے کے آخر میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات کے دونوں فریقین نے پیش رفت کو سراہا، جس سے مارکیٹ کے جذبات بہتر ہوئے کہ دنیا کے دو سب سے بڑے خام تیل استعمال کرنے والے ممالک اپنے تجارتی تنازع کے حل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت میں 27 سینٹ یعنی 0.4 فیصد اضافہ ہوا، اور یہ 0001 جی ایم ٹی پر فی بیرل 64.18 ڈالر پر پہنچ گئی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ فیوچرز 28 سینٹ یا 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ فی بیرل 61.30 ڈالر پر ٹریڈ ہورہا ہے جو کہ جمعہ کے اختتام کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

جمعہ کو دونوں بینچ مارک قیمتوں میں ایک ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا جبکہ پچھلے ہفتے 4 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو اپریل کے وسط کے بعد پہلی بار ہفتہ وار اضافہ تھا۔ یہ اضافہ اس کے بعد ہوا جب امریکا اور برطانیہ کے درمیان تجارتی معاہدے نے سرمایہ کاروں کو یہ امید دلائی کہ امریکا کے تجارتی شراکت داروں پر عائد محصولات سے معیشت میں خلل کو روکا جا سکتا ہے۔

اتوار کو امریکا اور چین نے تجارتی مذاکرات کا اختتام مثبت انداز میں کیا، جہاں امریکی حکام نے تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے ایک معاہدے کا دعویٰ کیا، جبکہ چینی حکام نے کہا کہ دونوں فریقین نے اہم اتفاق رائے تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی، تاہم دونوں جانب سے مذاکرات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور چینی نائب وزیرِاعظم ہی لیفنگ نے کہا کہ ایک مشترکہ بیان پیر کو جاری کیا جائے گا۔

دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان مثبت مذاکرات خام تیل کی طلب کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی خلل، جو دونوں طرف سے عائد بڑے محصولات کی وجہ سے ہے، کے بحال ہونے سے تجارت دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔

امریکا اور چین کے درمیان تعمیری مذاکرات پر پائی جانے والی امید نے مارکیٹ کے جذبات کو تقویت دی، لیکن تفصیلات کی کمی اور اوپیک کے پیداوار بڑھانے کے منصوبے نے منافع میں اضافے کو محدود کر دیا،“ یہ بات توشیتاکا تازاوا، تجزیہ کار، فوجیٹومی سیکیورٹیز نے کہی۔

تازاوا اوپیک پلس کے منصوبوں کی طرف اشارہ کر رہے تھے، جو تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور اس کے اتحادیوں پر مشتمل ہے، جنہوں نے مئی اور جون میں پیداوار بڑھانے کے لیے منصوبے تیار کیے ہیں جس سے مارکیٹ میں مزید خام تیل کی فراہمی ہوگی۔

تاہم رائٹرز کے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اپریل میں اوپیک کے تیل کی پیداوار میں معمولی کمی آئی۔

مزید برآں، ایرانی اور امریکی مذاکرات کاروں کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اختلافات کو حل کرنے کے لیے عمان میں اتوار کو مذاکرات کا اختتام ہوا اور حکام کے مطابق مزید مذاکرات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جبکہ تہران نے عوامی طور پر یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے پر زور دیا۔

امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری معاہدہ عالمی تیل کی سپلائی میں کمی کے خدشات کو کم کر سکتا ہے۔

جمعہ کو توانائی کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی بیکر ہیوجز نے کہا کہ امریکی توانائی کمپنیوں نے پچھلے ہفتے تیل اور قدرتی گیس کے رِگس کی تعداد کم کر کے جنوری کے بعد سب سے کم سطح پر پہنچا دی ہے۔

Comments

Comments are closed.