چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان جلد از جلد مستقل جنگ بندی کا خواہاں ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
وانگ ای، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے یہ بات پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین، جو کہ پاکستان اور بھارت دونوں کا پڑوسی ملک ہے، دونوں کے درمیان تنازع میں شدت پر تشویش رکھتا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں شہری ہلاکتوں پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔






















Comments
Comments are closed.