BR100 Decreased By (-0.81%)
BR30 Decreased By (-1.11%)
KSE100 Decreased By (-0.81%)
KSE30 Decreased By (-0.81%)
BAFL 59.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.18%)
BIPL 27.00 Decreased By ▼ -0.18 (-0.66%)
BOP 34.11 Decreased By ▼ -1.17 (-3.32%)
CNERGY 12.84 Decreased By ▼ -0.29 (-2.21%)
DFML 18.25 Increased By ▲ 0.17 (0.94%)
DGKC 213.02 Decreased By ▼ -3.99 (-1.84%)
FABL 98.99 Decreased By ▼ -0.96 (-0.96%)
FCCL 57.66 Decreased By ▼ -0.31 (-0.53%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.22 (-1.34%)
GGL 23.80 Decreased By ▼ -0.56 (-2.3%)
HBL 333.71 Increased By ▲ 7.50 (2.3%)
HUBC 211.43 Decreased By ▼ -1.99 (-0.93%)
HUMNL 10.52 Decreased By ▼ -0.29 (-2.68%)
KEL 7.48 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 27.99 Increased By ▲ 0.24 (0.86%)
MLCF 100.65 Decreased By ▼ -2.33 (-2.26%)
OGDC 320.29 Decreased By ▼ -3.49 (-1.08%)
PAEL 43.12 Decreased By ▼ -0.78 (-1.78%)
PIBTL 16.56 Decreased By ▼ -0.12 (-0.72%)
PIOC 271.73 Decreased By ▼ -4.46 (-1.61%)
PPL 228.84 Decreased By ▼ -0.63 (-0.27%)
PRL 71.02 Increased By ▲ 0.91 (1.3%)
SNGP 102.22 Decreased By ▼ -1.44 (-1.39%)
SSGC 26.68 Decreased By ▼ -0.43 (-1.59%)
TELE 8.61 Decreased By ▼ -0.11 (-1.26%)
TPLP 15.11 Decreased By ▼ -0.57 (-3.64%)
TRG 59.84 Decreased By ▼ -1.29 (-2.11%)
UNITY 12.05 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

دنیا میں خام تیل برآمد کرنے والے سب سے بڑے ملک سعودی عرب کی پیداوار میں اضافے کے اشارے اور اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ تیل کے سب سے بڑے صارف امریکہ کی معیشت میں سکڑاؤ کی نشاندہی کرنے والے اعداد و شمار کی وجہ سے جمعرات کوخام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

برینٹ کروڈ فیوچر 6 سینٹ یا 0.1 فیصد کی کمی سے 61 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 12 سینٹ یا 0.2 فیصد کی کمی سے 58.09 ڈالر پر بند ہوئے۔ ڈبلیو ٹی آئی بدھ کو مارچ 2021 کے بعد سے اپنی کم ترین سطح پر بند ہوا۔

نئی دہلی میں قائم ایک ریسرچ فرم ایس ایس ویلتھ اسٹریٹ کی بانی سگندھا سچدیوا نے کہا کہ مستقبل قریب میں، کم سے کم مزاحمت کا راستہ منفی سمت کی طرف جھکا ہوا ہے۔

سوگندھا سچدیو نے کہا کہ مانگ میں کمی اور سپلائی میں اضافے کے متوقع اثرات نے خام تیل کے لیے مایوس کن صورتحال پیدا کر دی ہے اور برینٹ خام تیل 55 ڈالر فی بیرل تک گرنے کا امکان ظاہر ہو رہا ہے۔

ذرائع نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ سعودی عرب اپنے اتحادیوں اور صنعتی ماہرین کو بتارہا ہے کہ وہ تیل کی قیمتوں کو بڑھانے کے لیے پیداوار میں کمی کرنے پر راضی نہیں ہے اور کم قیمتوں کے طویل عرصے کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چند اوپیک پلس ارکان نے کہا ہے کہ گروپ جون میں پیداوار میں مزید اضافے کی تجویز دے گا۔8 اوپیک پلس ممالک 5 مئی کو جون کی پیداوار منصوبہ بندی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے ملاقات کریں گے۔

سچدیوا نے کہا کہ پیداوار میں رد و بدل کی رفتار یا پیمانے میں کسی بھی غیر متوقع تبدیلی سے آئندہ سیشنز میں قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے۔

امریکی معیشت مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں 3 سال بعد پہلی بار سکڑ گئی، کیونکہ کاروباری اداروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر یقینی تجارتی پالیسی سے بچنے کے لیے محصولات سے پہلے درآمدات میں تیزی دکھائی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے ایک جائزے کے مطابق ٹرمپ کے محصولات کی وجہ سے اس بات کا امکان پیدا ہو گیا ہے کہ اس سال عالمی معیشت کساد کا شکار ہو جائے گی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے ایک جائزے کے مطابق تجارتی تنازعات اور اوپیک پلس کی جانب سے رسد بڑھانے کے فیصلے کی وجہ سے طلب میں اضافے سے اس سال تیل کی قیمتوں پر اثر پڑے گا۔

تجزیاتی ادارے کیپلر نے چین-امریکا تجارتی کشیدگی اور بھارت میں کمزور طلب کے باعث 2025 کے لیے عالمی تیل کی طلب میں اضافے کا تخمینہ 8 لاکھ بیرل یومیہ سے کم کر کے 6 لاکھ 40 ہزار بیرل یومیہ کر دیا ہے۔

اپریل میں کیے گئے 40 ماہرینِ معیشت اور تجزیہ کاروں کے ایک سروے کے مطابق 2025 میں برینٹ کروڈ کی اوسط قیمت 68.98 ڈالر فی بیرل رہنے کی توقع ہے، جو مارچ کے تخمینے 72.94 ڈالر سے کم ہے۔ امریکی خام تیل کی اوسط قیمت اب 65.08 ڈالر فی بیرل متوقع ہے جو گزشتہ ماہ کے اندازے 69.16 ڈالر سے کم ہے۔

انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن نے بدھ کو کہا کہ امریکی خام تیل کےذخائر میں گزشتہ ہفتے 2.7 ملین بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ برآمد اور ریفائنری کی طلب میں اضافہ ہے۔ اس کا موازنہ تجزیہ کاروں کی 429,000 بیرل اضافے کی توقعات سے کیا گیا ہے۔

Comments

Comments are closed.