BR100 Increased By (0.31%)
BR30 Increased By (0.34%)
KSE100 Increased By (0.49%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 58.25 Decreased By ▼ -1.48 (-2.48%)
BIPL 27.05 Increased By ▲ 0.05 (0.19%)
BOP 34.30 Increased By ▲ 0.19 (0.56%)
CNERGY 12.95 Increased By ▲ 0.11 (0.86%)
DFML 18.72 Increased By ▲ 0.47 (2.58%)
DGKC 213.40 Increased By ▲ 0.38 (0.18%)
FABL 99.94 Increased By ▲ 0.95 (0.96%)
FCCL 57.64 Decreased By ▼ -0.02 (-0.03%)
FFL 16.30 Increased By ▲ 0.10 (0.62%)
GGL 23.99 Increased By ▲ 0.19 (0.8%)
HBL 339.40 Increased By ▲ 5.69 (1.71%)
HUBC 215.80 Increased By ▲ 4.37 (2.07%)
HUMNL 10.73 Increased By ▲ 0.21 (2%)
KEL 7.44 Decreased By ▼ -0.04 (-0.53%)
LOTCHEM 27.84 Decreased By ▼ -0.15 (-0.54%)
MLCF 101.50 Increased By ▲ 0.85 (0.84%)
OGDC 320.74 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 43.23 Increased By ▲ 0.11 (0.26%)
PIBTL 16.74 Increased By ▲ 0.18 (1.09%)
PIOC 271.50 Decreased By ▼ -0.23 (-0.08%)
PPL 229.60 Increased By ▲ 0.76 (0.33%)
PRL 71.40 Increased By ▲ 0.38 (0.54%)
SNGP 101.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.31%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.08 (-0.3%)
TELE 8.61 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 15.45 Increased By ▲ 0.34 (2.25%)
TRG 59.81 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
UNITY 12.06 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.01 (0.81%)

گزشتہ سیشن میں تقریبا 2 فیصد کمی کے بعد جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، کیونکہ سرمایہ کار اوپیک پلس کی پیداوار میں ممکنہ اضافے کو وائٹ ہاؤس کی متضاد ٹیرف پالیسیوں اور جاری امریکی ایران جوہری مذاکرات کے تناظر میں تول رہے ہیں۔

برینٹ کروڈ فیوچر 8 سینٹ یا 0.12 فیصد اضافے سے 66.20 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 9 سینٹ یا 0.14 فیصد اضافے سے 62.36 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

اوپیک پلس مذاکرات سے واقف تین ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رائٹرز نے خبر دی کہ اوپیک پلس کے متعدد ارکان جون کے لئے تیل کی پیداوار میں اضافے کا مشورہ دیں گے جس کے بعد گزشتہ تجارتی سیشن میں قیمتوں میں 2 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔

آئی این جی کے تجزیہ کاروں نے ایک نوٹ میں لکھا ہے کہ اگرچہ کل بیشتر خطرے والے اثاثوں میں اضافہ ہوا، تیل اوپیک پلس کے اختلافات کی وجہ سے پیچھے رہ گیا۔

رائٹرز نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ قازقستان، جو عالمی تیل کی پیداوار کا تقریباً 2 فیصد پیدا کرتا ہے اور پچھلے سال اپنے کوٹے سے بار بار تجاوز کر چکا ہے، نے کہا کہ وہ پیداوار کی سطح کا فیصلہ کرتے وقت اوپیک پلس کے بجائے اپنے قومی مفادات کو ترجیح دے گا۔

اس سے قبل اوپیک پلس کے ارکان کے درمیان پیداواری کوٹے کی تعمیل پر تنازعات رہے ہیں ،جن میں سے ایک کی وجہ سے 2023 میں انگولا نے اوپیک پلس کو چھوڑ دیا تھا۔

آئی این جی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اوپیک پلس کے ارکان کے درمیان مزید اختلافات واضح منفی خطرہ ہے، کیونکہ اس سے قیمتوں کی جنگ شروع ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور چین کے تجارتی مذاکرات کے قریب آنے کے اشارے نے قیمتوں کو سہارا دیا۔

وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ وائٹ ہاؤس چین پر اپنے ٹیرف 50 فیصد تک کم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ مذاکرات کا آغاز کیا جا سکے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بدھ کوز کہا کہ موجودہ درآمدی ٹیرف — جو چینی مصنوعات پر امریکہ میں 145 فیصد اور امریکی مصنوعات پر چین میں 125 فیصد ہیں — پائیدار نہیں ہیں اور تجارتی مذاکرات کے آغاز سے پہلے انہیں کم کرنا ہوگا۔

بعد ازاں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کارولن لیوٹ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ چین سے آنے والی اشیا پر محصولات میں یکطرفہ کمی نہیں کی جائے گی۔

ریسٹیڈ انرجی کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان طویل تجارتی جنگ سے رواں سال چین کی تیل کی طلب میں اضافہ ایک لاکھ 80 ہزار بیرل یومیہ سے کم ہو کر 90 ہزار بیرل یومیہ رہ جائے گا۔

Comments

Comments are closed.