وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ترک خاتون اول ایمن اردوان کی دعوت پر انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کی۔

اس موقع پر مریم نواز نے ترک خاتون اول کے ہمراہ مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، ترک ملبوسات اور دیگر ثقافتی اشیاء کا معائنہ کیا اور ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ایونٹ کے دوران ترک خاتون اول ایمن اردوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ترکیہ کے مختلف ملبوسات اور دیگر اشیاء کے بارے میں بریفنگ دی۔

ثقافتی شو کے منتظمین نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے بات کی اور ان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

200 حروف