BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

ملک کے سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک (ایم ای بی ایل) نے 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران 22.42 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع (پی اے ٹی) حاصل کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 25.08 ارب روپے کے مقابلے میں 12 فیصد کم ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو پیر کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق اس مدت کے دوران فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 12.32 روپے رہی جو سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں 13.93 روپے کے مقابلے میں کم ہے

بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والی مدت کے لیے 7 روپے فی شیئر یعنی 70 فیصد کا نقد منافع دینے کا بھی اعلان کیا۔

بینک کا اسلامی مالیات اور متعلقہ اثاثوں، سرمایہ کاریوں اور پلیسمنٹس پر حاصل شدہ خالص منافع/ریٹرن 8 فیصد سے زائد کم ہو کر 61.78 ارب روپے رہ گیا۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق اس اسپریڈ میں کمی کی وجہ شرح سود میں کمی اور انفرادی پورٹ فولیو پر کم از کم ڈپازٹ شرح کا نفاذ ہے۔

اس عرصے کے دوران بینک کی جانب سے حاصل کی گئی فیس اور کمیشن آمدنی 7.2 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں حاصل ہونے والے 5.91 ارب روپے کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے۔

بینک کی زرمبادلہ آمدنی میں 230 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا جو سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں 478 ملین روپے سے بڑھ کر سال 25 کی پہلی سہ ماہی میں 1.60 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

میزان بینک کی مجموعی آمدنی میں 4.3 فیصد کمی واقع ہوئی اور یہ سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں 74.22 ارب روپے سے کم ہو کر سال 25 کی پہلی سہ ماہی میں 71.02 ارب روپے رہ گئی۔

سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران میزان بینک کے آپریٹنگ اخراجات 7 فیصد کمی کے ساتھ 19.17 ارب روپے رہے، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 20.60 ارب روپے تھے۔

Comments

Comments are closed.