ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا
انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد روپیہ 15 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 10 پیسے کم ہونے کے بعد روپیہ 281 روپے 7 پیسے پر بند ہوا۔
آخری بار جنوری 2024 میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 281 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
4 مارچ 2025 کے بعد سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی کارکردگی
یاد رہے کہ بدھ کو ڈالر کے مقابلے روپیہ 280.97 پر بند ہوا تھا۔
بین الاقوامی سطح پر جمعرات کے روز ڈالر کی قدر میں کچھ ٹھہراؤ دیکھنے میں آیا، جو اُس تیزی کے بعد آیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کو برطرف کرنے کی دھمکی سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ دیا اور ان کی انتظامیہ نے چین پر ٹیرف سے متعلق نرم مؤقف اختیار کرنے کا اشارہ دیا۔
منگل کو 140 ین سے نیچے آنے کے بعد ڈالر نے اہم چارٹ سپورٹ سے واپسی کی اور جمعرات کو آخری بار 143.25 ین پر ٹریڈ ہورہا تھا۔
ڈالر کو اُس وقت مزید سہارا ملا جب امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اپنے جاپانی ہم منصب سے مذاکرات سے قبل کہا کہ امریکہ کے ذہن میں کسی مخصوص کرنسی کا ہدف نہیں ہے۔ بیسنٹ نے یہ بھی کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان موجودہ عملی تجارتی پابندی قابلِ عمل نہیں، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ چین کی مصنوعات پر عائد 100 فیصد سے زائد محصولات کم کرنے میں پہل نہیں کرے گا۔
ڈالر نے یورو کے مقابلے میں 3 سال سے زائد کی کم ترین سطح 1.1572 ڈالر سے کچھ بحالی حاصل کی تاہم ایشیا میں صبح کے وقت معمولی فروخت دیکھی گئی جس کے بعد یہ تقریباً 1.1338 ڈالر کے آس پاس مستحکم ہوگیا۔























Comments
Comments are closed.