BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اعلان کیا ہے کہ گوادر فارمز سے چین کو گدھے کے گوشت کی تجارتی بنیاد پر ترسیل کے ذریعے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر نے ہفتے کے روز چین کی گدھے کی صنعت کے نائب صدر زاہو فی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کے چینی وفد سے ملاقات کی جس میں گوادر میں گدھوں کی افزائش اور پروسیسنگ کی تجارتی سہولیات کے قیام کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کو گدھے کا گوشت برآمد کرنے سے پاکستان کی برآمدات میں مدد ملے گی۔

مذاکرات کے دوران چینی وفد نے کہا کہ پاکستان میں گدھوں کی افزائش نسل کے لیے سازگار ماحول موجود ہے۔

وفاقی وزیر نے اس بات کی تصدیق کی کہ اگرچہ یہ منصوبہ آگے بڑھے گا لیکن سخت قواعد و ضوابط گدھے کے مقامی نسل کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گدھے کے فارم قائم کرنے کی اجازت تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی دی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس اقدام سے مقامی گدھوں کی نسلوں کی افزائش پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔

وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ چین کی گدھے کی صنعت کو گوادر کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فارم قائم کرنے کی اجازت دی جائے گی، جس میں گدھے ذبح اور ان کا گوشت برآمد کرنے کی سہولیات ہوں گی۔

اس بنیادی پیشرفت سے چین کو پاکستان کی گوشت کی برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

اس منصوبے سے پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی جبکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

Comments

Comments are closed.