BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
پاکستان

ای سی سی کی پٹرول، ڈیزل ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری

  • پٹرولیم ڈیلرز نے ہفتے کو ہونے والی ہڑتال مؤخر کردی
شائع اپ ڈیٹ

وزارتِ خزانہ نے ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے جمعے کو موٹر اسپرٹ (ایم ایس) اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) پر ڈیلرز کے مارجن میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے وزارتِ خزانہ میں کی۔ ای سی سی نے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سمری پر غور کیا اور پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں مجوزہ ترمیم پر بحث کی۔

وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، علی پرویز ملک اور احد خان چیمہ کے علاوہ متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کے وفاقی سیکریٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی دھمکی کے بعد حکومت نے اقدام کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں 1.34 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی، جس کے بعد ڈیلرز کا مجموعی مارجن 10 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کے فیصلے کے بعد پٹرولیم ڈیلرز نے ہفتے کو ہونے والی ہڑتال مؤخر کردی۔

آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزیر پٹرولیم کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

200 حروف