BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
پاکستان

ریاض ایئر کا پاکستان میں آپریشنز کا آغاز، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

  • پرواز 69 مسافروں کے ساتھ اسلام آباد پہنچی، پی اے اے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے ) کے بیان کے مطابق سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی ریاض ایئر نے جمعہ کی شام ریاض سے اپنی پہلی پرواز RX-660 کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد کے ساتھ پاکستان میں باضابطہ طور پر فضائی آپریشنز کا آغاز کردیا ہے۔

پی اے اے کے مطابق پرواز 69 مسافروں کے ساتھ اسلام آباد پہنچی جہاں ٹرمینل کی جانب روانگی کے دوران اسے روایتی واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔ یہ پاکستان میں ریاض ایئر کی پہلی پرواز تھی۔

ریاض ایئر سے توقع ہے کہ وہ ریاض اور اسلام آباد کے درمیان ہفتے میں سات پروازیں چلائے گی جس سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک اضافی براہِ راست فضائی رابطہ قائم ہوگا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے ) کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی تھے جب کہ ڈائریکٹر جنرل پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید اعلیٰ سرکاری حکام اور ریاض ایئر کی سینئر انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ ریاض ایئر کی پہلی پرواز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تعلقات اور فضائی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

ذیشان سعید نے ریاض ایئر کے فضائی آپریشنز کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا فضائی رابطہ روابط کو بہتر بنانے، مسافروں کی آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے اور ہوا بازی کے شعبے میں مزید تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تقریب میں پروازوں کے آغاز کی مناسبت سے فیتہ کاٹنے اور کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ ریاض ایئر کی اعلیٰ انتظامیہ نے ائرلائن کی مستقبل میں توسیع کے منصوبوں اور پاکستان میں مزید ترقی کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی۔

افتتاحی تقریب کے بعد ریاض ایئر کی پرواز RX-660 رات 9 بج کر 56 منٹ پر 272 مسافروں کے ساتھ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئی۔

ریاض ایئر کے فضائی آپریشنز کا آغاز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فضائی رابطوں میں ایک اہم سنگِ میل ہے اور یہ دوطرفہ تعلقات اور ہوا بازی کے شعبے کے لیے ایک مثبت پیش رفت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

Comments

200 حروف