BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
کاروبار اور معیشت

پائیدار معاشی خوشحالی حکومت کی ترجیح ہے، محمد اورنگزیب

ملک اب ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے، وزیر خزانہ
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی اگلی ترجیح اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کرنا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا، برآمدات میں اضافہ کرنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے کیونکہ پاکستان معاشی استحکام سے پائیدار خوشحالی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے اپنے یومِ آزادی کے پیغام میں کہا کہ معاشی استحکام جڑ پکڑ چکا ہے، اصلاحات محض ارادوں سے آگے بڑھ کر عملی شکل اختیار کرچکی ہیں جبکہ مالی اور بیرونی شعبوں کی بنیادیں مضبوط ہورہی ہیں اور معیشت و سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک اب ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے جس کا محور اقتصادی ترقی کی رفتار تیز کرنا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا، برآمدات میں اضافہ کرنا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور عوام کے لیے مزید وسیع مواقع پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں، خواتین، کاروباری افراد، کسانوں، مزدوروں، فری لانسرز، انرویٹرز اور کاروباری اداروں کو ہنر اور مواقع کے ذریعے بااختیار بنانا پاکستان کی معاشی تبدیلی کا بنیادی محور رہے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کا مقصد معاشی استحکام کو ترقی، اصلاحات کو مواقع اور معاشی پیش رفت کو عوام کے لیے بہتر زندگی میں تبدیل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بہت کچھ حاصل کرنا باقی ہے لیکن سمت واضح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ پیش رفت کو مستقبل کی خوشحالی میں تبدیل کرنے کے لیے تسلسل، اجتماعی کوشش اور پاکستان کی صلاحیتوں پر اعتماد ضروری ہے۔

وزیرِ خزانہ نے ملک کے 79 ویں یومِ آزادی پر پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو چاہیے کہ اپنے بزرگوں کے وژن اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک مضبوط، زیادہ خوشحال اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والے پاکستان کی تعمیر کے عزم کی تجدید کرے۔

انہوں نے کہا کہ تسلسل، اجتماعی کوشش اور پاکستان کی صلاحیتوں پر اعتماد کے ساتھ ہم مل کر آج کی پیش رفت کو کل کی خوشحالی میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام قومی یکجہتی کی اپیل کے ساتھ کیا اور پاکستان کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف