BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

ہونڈا موٹر کمپنی لمیٹڈ کے ماتحت ادارے ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (ایچ سی اے آر) پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (ایچ ای وی) ماڈلز متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ تاہم کمپنی نے لانچ کی کوئی مخصوص ٹائم لائن جاری نہیں کی ہے۔

لسٹڈ آٹومیکر نے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق ہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ مستقبل قریب میں ایچ ای وی ماڈلز متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام جدت طرازی، ماحولیاتی استحکام اور اپنے قابل قدر صارفین کو جدید ٹرانسپورٹیشن کے حل پیش کرنے کے لئے ہمارے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ایچ ای وی ماڈلز کا تعارف ہمارے پروڈکٹ پورٹ فولیو میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا اور پاکستان میں ماحول دوست گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو تقویت دے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ باضابطہ لانچ ٹائم لائن اور تفصیلات کے بارے میں تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔

اس اعلان کے بعد کمپنی کے حصص کی قیمت 24.24 روپے یا 8.31 فیصد اضافے کے ساتھ 316.02 روپے ہوگئی۔

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کے فروغ کے لیے دلچسپی اور اقدامات میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، تاہم اس راہ میں کئی چیلنجز بھی درپیش ہیں۔

جنوری 2025 میں حکومت نے ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کے ٹیرف میں 45 فیصد کمی کا فیصلہ کیا تھا جو 71.10 روپے سے کم ہو کر 39.40 روپے ہو گیا تھا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت نئی انرجی وہیکل پالیسی 2025 سے متعلق اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اس پالیسی کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ اور پیداوار سے جڑے اہم مسائل کا حل تلاش کرنا اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں صاف توانائی کی طرف منتقلی کے لیے مؤثر اہداف مقرر کرنا ہے۔

الیکٹرک وہیکل پالیسی 2030-2025 وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے تیار کی گئی ہے، جو پاکستان کے ٹرانسپورٹ شعبے کو فوسل فیول سے بجلی پر منتقل کرنے کے لیے ایک مربوط روڈ میپ فراہم کرتی ہے۔ اس کا مقصد خطرناک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی، درآمد شدہ ایندھن پر انحصار کم کرنا، اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔

Comments

Comments are closed.