بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 80 رنز سے شکست دے دی۔

رچرڈ نگاراوا (48) اور سکندر رضا (39) کے درمیان آٹھویں وکٹ میں 62 رنز کی شراکت کی بدولت میزبان ٹیم نے 40.2 اوورز میں 205 رنز بنائے۔

رواں ہفتے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میچز کی سیریز میں 3 صفر سے شکست کا سامنا کرنے والی پاکستان ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور 60 کے اسکور پر اس کی 6 وکٹیں گرچکی تھیں تاہم اس دوران گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے سبب میچ روک دیا گیا۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد میچ منسوخ کر دیا گیا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت زمبابوے کو فاتح قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 26 نومبر کو کھیلا جائے گا، تین ایک روزہ میچز کے سیریز کے بعد 3 ٹی 20 میچز کی سیریز بھی ہوگی جس کے بعد گرین شرٹس جنوبی افریقہ کا دورہ کریں گے۔

میچ میں زمبابوبے کو 80 رنز سے فاتح قرار دیا گیا ہے۔

Comments

200 حروف