حماس کے زیرانتظام غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی جنگجوؤں کے درمیان 13 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں کم از کم 44,176 افراد شہید ہوچکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے فضائی حملوں میں 120 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جاری جارحیت کے دوران مجموعی طورپراب تک ایک لاکھ 4 ہزار 473 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Comments