بلوچستان میں عسکریت پسندوں نے ایک نیم فوجی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سات فوجی شہید ہو گئے، مقامی حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ اسی عسکریت پسند گروپ نے ایک ریلوے اسٹیشن پر حملے میں 26 افراد کو شہید کیا تھا۔
ایک مقامی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ تقریبا 40 سے 50 مسلح دہشت گردوں نے ضلع قلات میں فرنٹیئر کور بلوچستان کی ایک سرحدی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔
ایک مقامی سویلین انتظامی افسر نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اس دور افتادہ علاقے سے (صوبائی دارالحکومت) کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔
بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ترجمان جیئند بلوچ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
تازہ ترین حملہ بی ایل اے کی جانب سے افغانستان اور ایران کی سرحد سے متصل بلوچستان کے ایک ریلوے اسٹیشن پر 14 فوجیوں سمیت 26 افراد کی ہلاکت کے ایک ہفتے بعد ہوا ہے۔
بی ایل اے کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر پاکستانی فوج کے ایک یونٹ پر حملہ کیا گیا تھا۔
اگست میں بی ایل اے نے درجنوں حملہ آوروں کے مربوط حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی جن میں کم از کم 39 افراد مارے گئے ہیں۔
Comments