آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی، آسٹریلین کھلاڑی گلین میکسویل کی فارم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ فاسٹ بالرز زیویئر بارٹلیٹ اور نیتھن ایلس نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
موسلا دھار بارش اور کم روشنی کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہونے کے بعد سات اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔
میکسویل کی 19 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے جس کے بعد پاکستان کی بیٹنگ لائن 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز تک محدود رہی۔
ایلس اور بارٹلیٹ، جنہوں نے حالیہ انجریز کے بعد ٹیم میں کامیاب واپسی کا لطف اٹھایا، نے جارحانہ انداز سے بالنگ کی۔
یہ آسٹریلیا کی ٹیم کی شاندار کارکردگی تھی جس میں کئی سرکردہ کھلاڑیوں کی کمی تھی جو بھارت کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کی تیاری کر رہے ہیں۔
میکسویل کا کہنا تھا کہ ہمارے بیگ تقریبا بھرے ہوئے تھے کیونکہ ہمیں لگتا تھا کہ ہمیں میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملے گا، ہم نے یقینی طور پر وہاں بہت لطف اٹھایا۔
سیریز کا اگلا ٹی 20 سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جس کے بعد پیر کو ہوبارٹ میں آخری ٹی 20 کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے میچ میں حالات کو معمول پر رکھنا مشکل ہوتا ہے کیوں کہ یہ سب کچھ اچانک ہوا ہے۔
حالیہ دنوں میں برسبین میں آندھی اور گرج چمک کی وجہ سے مقررہ وقت سے دو گھنٹے سے زائد عرصے سے شروع ہونے والے میچ میں گیند بازوں کو دو، دو اوورز سے زیادہ بولنگ کرنے کی اجازت نہیں تھی۔
آسٹریلیا میں آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں ون ڈے سیریز 1-2 سے جیتنے کے بعد پاکستان نے 22 سالہ جمود توڑا اور اس فتح سے گرین شرٹس بہت زیادہ پرجوش نظر آئے ہیں۔
لیکن نئے ٹی 20 کپتان رضوان کے باؤلنگ کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان کے ان فارم فاسٹ بولرز آسٹریلیا کے جارحانہ بلے بازوں کے نرغے میں آگئے۔
اوپنرز جیک فریزر میک گرک اور میٹ شارٹ نے پہلے اوور میں 16 رنز بنائے۔
فریزر میک گرک (9) دوسرے اوور میں نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ میکسویل نے اپنی پہلی چھ گیندوں پر چار چوکے لگائے۔
میکسویل کی شاندار اختراعی صلاحیت اس وقت سامنے آئی جب انہوں نے حارث رؤف کو مڈوکٹ پر چھکا مارا۔
36 سالہ کھلاڑی نصف سنچری کی طرف بڑھتے ہوئے نظر آ رہے تھے لیکن چھٹے اوور میں پیسر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے سات گیندوں پر ناقابل شکست 21 رنز بنا کر آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا اختتام کیا۔
جواب میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر سپنسر جانسن کی گیند پر لگاتار چوکے لگا کر اننگز کا آغاز کیا۔
لیکن وہ دو گیندوں کے بعد پل شارٹ مارنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ناکامیاں شروع ہوگئیں۔۔
رضوان دوسری گیند پر بارٹلیٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے جنہوں نے بعد ازاں اپنے دوسرے اوور میں عثمان خان کو آؤٹ کیا۔
بابر اعظم اپنی دوسری گیند پر جب 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 16 رنز ہو تھا تاہم بعد ازاں عباس آفریدی کی جانب سے جارحانہ انداز اختیار کیے جانے کے بعد گرین شرٹس ہدف سے کوسوں دور ہوگئے تھے، عباس 10 گیندوں پر 20 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
Comments