سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کے روز اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کی خودمختاری کا احترام کرے اور ایرانی سرزمین پر حملے سے باز رہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عرب اور مسلم رہنماؤں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کو پابند کرنا چاہیے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری کا احترام کرے اور اس کی سرزمین کی خلاف ورزی نہ کرے۔

Comments

200 حروف