نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل نے چھ وکٹیں حاصل کیں جس سے ان کی ٹیم نے بھارت کے خلاف تاریخی 3 صفر سے ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا، اور تیسرے ٹیسٹ میں سنسنی خیز 25 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
فتح کے لیے 147 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارت کو تیسرے دن کے کھیل میں 29.1 اوورز میں 121 رنز پر آؤٹ کر دیا گیا۔ رشبھ پنت نے ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں شاندار 64 رنز بنائے۔
اعجاز نے واشنگٹن سندر کو 12 رنز پر بولڈ کر کے آخری وکٹ حاصل کی۔ یہ بھارت کی سرزمین پر نیوزی لینڈ کی پہلی ٹیسٹ سیریز فتح ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت کو اپنے ہی ملک میں کسی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا، جس سے پہلے جنوبی افریقہ نے 1999-2000 میں 2-0 سے فتح حاصل کی تھی، اور یہ بھارت میں ان کی پہلی 3 صفر کی کلین سویپ شکست ہے۔
ممبئی میں پیدا ہونے والے نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل نے میچ میں کل 11 وکٹیں حاصل کیں، اسی میدان پر جہاں انہوں نے 2021 میں ایک ٹیسٹ اننگز میں 10 وکٹیں لے کر تاریخ رقم کی تھی۔
ایک مشکل ہدف کے تعاقب میں، ٹرننگ وکٹ پر نیوزی لینڈ نے بھارت کو پانچ وکٹوں کے نقصان پر 29 رنز محدود کردیا، اس کے بعد بائیں ہاتھ کے بلے باز رشبھ پنت نے اپنی نصف سنچری کے ساتھ ٹیم کیلئے مزاحمت دکھائی۔
لیکن لنچ کے بعد اعجاز نے پنت کو وکٹ کیپر ٹام بلنڈل کے ہاتھوں کیچ کروا دیا، جسے پہلے آن-فیلڈ امپائر نے رد کر دیا لیکن نیوزی لینڈ نے کامیابی سے اس کا ریویو لے لیا۔
تیسرے امپائر نے متعدد ٹی وی ری پلے دیکھنے کے بعد فیصلہ کیا کہ گیند نے پیڈ پر لگنے سے پہلے بلے کو چھوا تھا جس کے بعد بلنڈل کے دستانوں میں پہنچی۔ مایوس پنت بوجھل قدموں کے ساتھ واپس چل دیے۔
گلن فلپس نے اس کے بعد دو گیندوں پر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اعجاز نے اننگز کا خاتمہ کیا۔
بھارت نے پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کو 174 رنز پر آؤٹ کر دیا، جس میں رویندرا جدیجا نے ٹرننگ وکٹ پر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
لیکن نیوزی لینڈ کے بولرز، جن کی قیادت اعجاز کر رہے تھے، نے بھارت کے ٹاپ آرڈر کو درہم برہم کر دیا۔
فاسٹ بولر میٹ ہنری نے تیسرے اوور میں روہت شرما کو آؤٹ کر دیا، کپتان کو مڈ وکٹ پر فلپس کے ہاتھوں 11 رنز پر کیچ کروایا۔
اعجاز نے شبھمن گل کو بولڈ کیا اور پھر ویرات کوہلی، جو ایک رن پر تھے، کو ڈیرل مچل کے ہاتھوں سلپ میں کیچ کروایا، جس سے مقامی شائقین میں خاموشی چھا گئی۔
کوہلی نے بھی اس سیریز میں ایک نصف سنچری اور چار مرتبہ سنگل ڈجٹ اسکور حاصل کیا ہے۔
Comments