BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

غزہ میں شہادتیں 43 ہزار 314 ہوگئیں، فلسطینی حکام

  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 55 شہادتیں بھی مجموعی تعداد میں شامل ہیں، وزارت صحت
شائع اپ ڈیٹ

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ غزہ میں گزشتہ ایک سال سے جاری جنگ کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار 314 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق مجموعی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 55 شہادتیں بھی شامل ہیں جبکہ حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے شروع ہونے والے جنگ میں اب تک غزہ پٹی میں 102،019 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

لبنان کی حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے ہفتے کی علی الصبح تل ابیب کے قریب اسرائیلی انٹیلی جنس بیس پر راکٹ داغے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ مقامی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے جنگجوؤں نے تل ابیب کے مضافات میں واقع 8200 ملٹری انٹیلی جنس یونٹ کے گلیلوٹ بیس پر راکٹ داغے۔

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد تقریبا ایک سال سے سرحد پار گولہ باری و شیلنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے بعد اسرائیل نے لبنان کیخلاف 23 ستمبر کو لبنان کیخلاف جنگ شروع کرکے تنازع مزید بڑھادیا۔

حزب اللہ اکثر یہ دعویٰ کرتی ہے کہ اس نے اسرائیلی علاقے میں اسرائیلی اڈوں یا شہری علاقوں پر راکٹ داغے ہیں اور کئی بار گلیلوٹ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس نے یہ بھی کہا کہ اس نے ہفتے کی صبح اسرائیل کے شمال میں علاقوں خاص طور پر صفد شہر پر راکٹ داغے تھے۔

اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ لبنان سے ’مشکوک فضائی اہداف‘ کی آمد کے بعد سائرن بجائے گئے اور اہداف کی نگرانی جاری ہے۔

Comments

Comments are closed.