حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے تل ابیب کے قریب ایک اسرائیلی انٹیلی جنس بیس پر ہفتے کی علی الصبح راکٹ داغے ہیں۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ مقامی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے جنگجوؤں نے تل ابیب کے مضافات میں واقع 8200 ملٹری انٹیلی جنس یونٹ کے گلیلوٹ بیس پر راکٹ داغے۔

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد تقریبا ایک سال تک سرحد پار فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

حزب اللہ اکثر یہ دعویٰ کرتی ہے کہ اس نے اسرائیلی سرزمین میں اسرائیلی بیس یا شہری علاقوں پر راکٹ داغے ہیں، اور اس نے کئی بار گلائوٹ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ہفتے کی صبح اسرائیل کے شمالی علاقوں، خاص طور پر شہر صفد پر راکٹ داغے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ہفتے کو کہا کہ لبنان سے ”مشکوک فضائی اہداف“ کی آمد کے بعد سائرن بجائے گئے اور یہ اہداف ایک جاری واقعے کے تحت نگرانی میں ہیں۔

Comments

200 حروف