BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

قطر نے پاکستان اور قطر کے مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لئے دوطرفہ اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دوحہ میں قطری تاجروں سے ملاقات میں سرمایہ کاری اور معاشی مواقع پر روشنی ڈالی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب اور قطر کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعہ کی شام اسلام آباد پہنچے تھے۔

قطر کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل ہونے پر جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امیر مملکت قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے امیر دیوان دوحہ میں ملاقات کی جہاں امیر قطر نے وزیراعظم اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پرتپاک استقبال اور فراخدلانہ مہمان نوازی اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور موجودہ تعاون کو وسیع تر افق تک بڑھانے کی خواہش پر اظہار تشکر کیا۔

وزیراعظم نے قطر کی جانب سے پاکستان کو مختلف شعبوں میں مسلسل معاونت فراہم کرنے پر تعریف کی اور پاکستان میں اہم معاشی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی جس میں سرمایہ کاری اور تجارت پر خصوصی زور دیا گیا اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے گزشتہ سرمایہ کاری وعدوں کے تناظر میں پاکستان میں متعدد شعبوں میں اہم مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت اور دونوں فریقین کی اقتصادی شراکت داری بڑھانے، تجارتی تبادلے میں اضافے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی خواہش پر زور دیا۔

قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلے کے شعبوں میں تعاون کے مختلف مواقع تلاش کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں معاشی ترقی میں مدد دینے میں قطر کے کردار پر اظہار تشکر کیا اور قطر میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کی موجودگی کو سراہا جو دونوں ممالک کو جوڑنے کا کام کرتی ہے۔

قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے خطے میں اسٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے پاکستان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لئے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے کے قطرکے عزم کا اظہار کیا۔

فریقین نے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پرامن حل اور باہمی تعاون کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے قطر کی سفارتی کاوشوں اور انسانی ہمدردی کے اقدامات بالخصوص مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ثالث کے طور پر قطر کے کردار اور خطے میں سلامتی و استحکام کے قیام کی کوششوں کی حمایت کے عزم کو سراہا۔

فریقین نے باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے، تعاون کو گہرا کرنے اور نئے افق تلاش کرنے کے لئے اعلی ٰ سطح دوروں کے مسلسل تبادلے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.