شمالی نائجیریا میں ایک آئل ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں 140 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ بات نائجیریا کی قومی ہنگامی ایجنسی کے ترجمان نے بتائی ہے۔

منگل کے روز ریاست جیگاوا کے قصبے ماجیا میں پیش آنے والے اس واقعے میں اموات تب ہوئیں جب وہاں کے مکین حادثے کا شکار ٹینکر سے گرنے والا ایندھن جمع کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (این ای ایم اے) کے ترجمان نورا عبداللہی نے کہا کہ ”140 سے زائد افراد“ کو ایک اجتماعی قبر میں دفن کیا گیا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماجیا قصبے میں ٹینکر ایک ٹرک سے ٹکرانے سے بچنے کی کوشش میں الٹ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک 94 افراد کی ہلاکت اور 50 کے قریب زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

حادثے کے بعد شہری گاڑی کے ارد گرد جمع ہو گئے اور ایندھن جمع کر رہے تھے۔

پولیس کے ترجمان لوان شیسو ایڈم نے بتایا کہ ٹینکر ماجیہ قصبے میں ایک ٹرک سے ٹکرانے سے بچنے کی کوشش میں الٹ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک 94 افراد کی ہلاکت اور 50 کے قریب زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے بعد رہائشی گاڑی کے ارد گرد جمع ہو گئے اور سڑک اور نالوں میں پھیلے ہوئے ایندھن کو جمع کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران نے رہائشیوں کو روکنے کی کوشش کی تاہم تعداد زیادہ ہونے کے سبب افسران انہیں روکنے میں ناکام رہے۔

نائیجیریا کی میڈیکل ایسوسی ایشن نے ڈاکٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ مریضوں کی مدد کرنے کیلئے قریبی ایمرجنسی سینٹرز کے دورے کریں۔

افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں ایندھن کے ٹینکروں میں دھماکے عام ہیں جہاں سڑکیں اکثر خراب حالت میں ہوتی ہیں اور مقامی لوگ اکثر حادثات کے بعد ایندھن چوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Comments

200 حروف