ہندوستان نے پیر کے روز کہا کہ وہ کینیڈا سے اپنے سفیر کو واپس بلا رہا ہے کیونکہ اوٹاوا گزشتہ سال ایک سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کے بعد ان کے اور دیگر سفارت کاروں کی ”پرسن آف انٹرسٹ“ کے طور پر جانچ کر رہا تھا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں کینیڈا کی موجودہ حکومت کی جانب سے ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے عزم پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔ لہٰذا حکومت نے ہائی کمشنر اور دیگر سفارت کاروں اور عہدیداروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت نے گزشتہ سال ایک سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کے بعد کینیڈا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اوٹاوا اپنے سفیر اور دیگر سفارت کاروں کو ’پرسن آف انٹرسٹ‘ کے طور پر تحقیقات کر رہا ہے۔

2023 میں کینیڈا کے شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچایا جب وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اس جرم کے ساتھ بھارتی انٹیلی جنس کے ملوث ہونے کے ”قابل اعتماد ثبوت“ ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں کینیڈا کی جانب سے ایک سفارتی مراسلہ موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر اور دیگر سفارتکار جاری تحقیقات میں پرسن آف انٹرسٹ ہیں۔

1997 میں کینیڈا ہجرت کرنے والے اور 2015 میں شہریت حاصل کرنے والے نجار نے ایک علیحدہ سکھ ریاست کی وکالت کی تھی، جسے خالصتان کے نام سے جانا جاتا ہے۔

وہ بھارتی حکام کو مبینہ دہشت گردی اور قتل کی سازش کے الزام میں مطلوب تھا۔

وینکوور میں ایک سکھ مندر کی پارکنگ میں جون 2023 میں ہونے والے نجار کے قتل کے سلسلے میں چار ہندوستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارت نے پیر کے روز ان الزامات کو ’مضحکہ خیز‘ اور ’سیاسی فائدے کے لیے بھارت کو بدنام کرنے کی حکمت عملی‘ قرار دیا تھا۔

گزشتہ سال اس نے کینیڈا کے شہریوں کے لیے ویزوں پر عارضی پابندی عائد کر دی تھی اور اوٹاوا کو سفارت کاروں کو واپس بلانے پر مجبور کر دیا تھا اور پیر کے روز مزید کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت اب کینیڈا کی حکومت کی جانب سے بھارتی سفارتکاروں کے خلاف من گھڑت الزامات لگانے کی تازہ ترین کوششوں کے جواب میں مزید اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

کینیڈا میں تقریبا 770،000 سکھ آباد ہیں، جو ملک کی آبادی کا تقریبا دو فیصد ہیں، جن میں سے ایک اقلیت خالصتان کی آزاد ریاست کا مطالبہ کرتی ہے۔

نومبر 2023 میں امریکی محکمہ انصاف نے جمہوریہ چیک میں رہنے والے ایک ہندوستانی شہری پر بھی امریکی سرزمین پر اسی طرح کے قتل کی کوشش کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

استغاثہ نے عدالتی دستاویزات میں کہا کہ بھارتی حکومت کا ایک افسر بھی اس منصوبے میں ملوث تھا۔

Comments

200 حروف