اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ایک ڈرون نے اتوار کے روز اس کے ایک شمالی اڈے پر چار فوجیوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ اس نے لبنان پر بمباری کا دائرہ بڑھادیا اور فوج سرحد پار جنگجوؤں سے لڑ رہی تھی۔

حیفہ کے قریب بنیامینہ میں ایک فوجی تربیتی کیمپ پر حملہ 23 ستمبر کے بعد سے کسی اسرائیلی اڈے پر اس طرح کا سب سے مہلک حملہ تھا، جب اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ پر اپنے حملوں میں اضافہ کیا تھا۔ ایمرجنسی سروسز نے 60 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

دریں اثناء غزہ میں حکام کا کہنا ہے کہ بے گھر افراد کی پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہونے والے ایک اسکول پر اتوار کو اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے جن میں پورے خاندان بھی شامل ہیں۔

لبنان کے جنوب میں اسرائیل اور حزب اللہ کی افواج کے درمیان لڑائی کے دوران اقوام متحدہ کے امن دستوں نے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر فائرنگ کی زد میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے علاقے سے انخلا کا مطالبہ کیے جانے کے بعد اسرائیلی فوجی دو ٹینکوں کے ساتھ اقوام متحدہ کی پوزیشن میں ’زبردستی‘ داخل ہوئے۔

 ۔
۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران ایک ٹینک اقوام متحدہ کی چوکی میں داخل ہوا تھا۔

حزب اللہ کا بدترین کا وعدہ

حزب اللہ نے اتوار کی رات کہا کہ اس نے بڑے شہر حیفہ سے تقریبا 30 کلومیٹر (20 میل) جنوب میں بنیامینا کیمپ پر ”حملہ آور ڈرونز کا ایک اسکواڈرن“ لانچ کیا۔

یہ حملہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں کیا گیا تھا، جس میں جمعرات کو ہونے والے فضائی حملے بھی شامل تھے، جس کے بارے میں لبنان کی وزارت صحت نے کہا تھا کہ وسطی بیروت میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بعد ازاں ایک بیان میں حزب اللہ نے اسرائیل کو متنبہ کیا کہ ’اس نے آج جنوبی حیفہ میں جو کچھ دیکھا ہے وہ کچھ بھی نہیں ہے اگر وہ ہمارے لوگوں کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھنے کا فیصلہ کرتا ہے۔‘

اسرائیل کی رضاکار انہ امدادی سروس یونائیٹڈ حتزلہ نے کہا ہے کہ بنیامینہ میں ان کی ٹیموں نے 60 سے زائد زخمیوں کی مدد کی، جن میں معمولی زخمی سے لیکر تشویشناک حالت کی زخمی شامل ہیں۔

اس ’مبارک سرزمین‘ کا دفاع کریں

اسرائیل کے حالیہ حملوں میں جنوبی بیروت اور لبنان کے جنوب اور مشرق میں حزب اللہ کے روایتی گڑھ وں سے باہر کے علاقوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی فضائیہ نے حزب اللہ کے لانچرز، ٹینک شکن میزائل پوسٹس، ہتھیاروں کے ذخیرے کی تنصیبات اور دیگر اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ زمین پر اس کے فوجیوں نے درجنوں جنگجوؤں کو مار گرایا۔

بعد ازاں بتایا گیا کہ جنوبی لبنان میں نباتیہ کے قریب میفدون پر اسرائیلی حملے میں پانچ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کی افواج کی اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ کئی بار جھڑپیں ہوئیں جنہوں نے سرحد کے قریب دیہاتوں میں ”دراندازی“ کرنے کی کوشش کی۔

 ۔
۔

ڈرون حملے سے قبل اس نے کہا تھا کہ اس نے ’جنوبی حیفا میں ایک اڈے‘ پر راکٹ داغے۔

بعد ازاں گروپ نے اپنے مقتول رہنما حسن نصراللہ کی ایک آڈیو ریکارڈنگ نشر کی جس میں جنگجوؤں سے اس مقدس اور بابرکت سرزمین اور اس معزز عوام کا دفاع کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

نصراللہ 27 ستمبر کو جنوبی بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے تھے اور تحریک کے کئی دیگر سینئر کمانڈر بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے داغے گئے 115 میزائل اتوار کی سہ پہر تک اسرائیلی حدود میں داخل ہو ئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ایک جنگجو کو اتوار کے روز جنوبی لبنان میں ایک سرنگ سے باہر نکلتے ہوئے پکڑا گیا، جو زمینی حملے کے آغاز کے بعد اس طرح کا پہلا اعلان ہے۔

’حیران کن خلاف ورزیاں‘

اقوام متحدہ کے امن دستوں نے اسرائیلی فوجیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اتوار کی علی الصبح جنوبی لبنان میں ایک گیٹ توڑ کر ان کی ایک پوزیشن میں داخل ہوئے۔

اب تک پانچ امن فوجی زخمی ہوئے ہیں جس کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی ہے۔

یو این آئی ایف آئی ایل نے کہا کہ آئی ڈی ایف (اسرائیلی فوج) کے دو مرکاوا ٹینکوں نے رامیا کے علاقے میں پوزیشن کے مرکزی دروازے کو تباہ کر دیا اور 45 منٹ بعد وہاں سے چلے گئے۔

بعد ازاں اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ایک ٹینک یو این آئی ایف آئی ایل کی چوکی سے کئی میٹر پیچھے چلا گیا اور زخمی فوجیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہا تھا۔

اس سے قبل اتوار کے روز نیتن یاہو نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جنوبی لبنان میں امن دستوں کو راستے سے ہٹا دے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ امن دستوں کی موجودگی حزب اللہ کے دہشت گردوں کو انسانی ڈھال فراہم کررہی ہے۔

 ۔
۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ امن دستوں پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دیرینہ قرارداد 1701 کے تحت تقریبا 9500 فوجیوں کے ساتھ یو این آئی ایف آئی ایل جنوبی لبنان میں موجود ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں صرف لبنانی فوج اور اقوام متحدہ کے امن دستے تعینات کیے جائیں گے۔

لبنان ی فوج کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے مرجیون کے علاقے میں فوجی گاڑیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین لبنانی فوجی زخمی ہو گئے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے تہران سے لبنان اور غزہ میں کشیدگی میں کمی کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا ہے کہ اتوار کے روز وسطی غزہ کے نصرات کیمپ میں بے گھر فلسطینیوں کے ایک اسکول میں اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے کہا کہ اسکول پر اسرائیلی توپ خانے سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر بچوں، خواتین اور پورے خاندانوں سمیت 15 شہید اور 50 زخمی ہوئے۔

 ۔
۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ان اطلاعات کا جائزہ لے رہی ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل میں ایک میزائل شکن نظام اور اس کا امریکی فوجی عملہ تعینات کرے گا تاکہ اتحادی کو ممکنہ ایرانی حملے سے خود کو بچانے میں مدد مل سکے۔

Comments

200 حروف