پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع کرم میں تازہ ترین قبائلی جھڑپوں میں 3 خواتین اور 2 بچوں سمیت کم از کم 16 افراد مارے گئے ہیں۔
ضلع کرم، جو پہلے ایک نیم خود مختار علاقہ تھا، سنی اور شیعہ قبائل کے درمیان خونریز تصادم کی ایک تاریخ رکھتا ہے جس میں گزشتہ برسوں کے دوران سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کرم انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ سنیوں کا ایک قافلہ ہفتے کے روز نیم فوجی دستوں کی نگرانی میں سفر کر رہا تھا جب ان پر حملہ کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ اس کے نتیجے میں 3 خواتین اور 2 بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا اور ان کی شناخت ثابت ہوچکی ہے، حملہ آوروں کا شیعہ کمیونیٹی سے ہے۔
عہدیدار نے کہا کہ تازہ ترین حملے کے محرکات فرقہ وارانہ ہیں جس سے گزشتہ 2 دہائیوں سے یہ خطہ متاثر ہے۔
انہوں نے کہا ہر تنازعہ فرقہ وارانہ جہت اختیار کرتا ہے۔
جولائی اور ستمبر میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں درجنوں افراد مارے گئے تھے اور یہ جرگے یا قبائلی کونسل کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد ہی ختم ہوئی تھیں۔
حکام ایک نئی جنگ بندی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Comments