روسی افواج نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ انہوں نے مشرقی یوکرین میں کوراخوو قصبے کے قریب ایک اور گاؤں پر قبضہ کر لیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی افواج نے یوکرین کے ڈونیٹسک علاقے میں زیلانوئے وٹوروئے کی بستی کو آزاد کرا لیا ہے۔

یہ گاؤں یوکرین کی فوج کے لیے لاجسٹکس مرکز پوکرووسک کے قریب واقع ہے جسے روسی فوجیوں کی پیش قدمی سے خطرہ ہے۔

گورلیوکا شہر میں روسی حکام نے بھی ہفتے کے روز کہا تھا کہ یوکرین کی جانب سے گولہ باری سے 11 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کی سرحد سے متصل بیلگورود، ورونز اور کرسک کے علاقوں میں یوکرین کے 10 ڈرون مار گرائے ہیں۔

ورونز کے گورنر الیگزینڈر گوسیف نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ یوکرین کے ڈرون حملے میں ایک شہری زخمی ہوا ہے۔

یوکرین کے علاقائی گورنر ایوان فیوڈوروف نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ یوکرین کی جانب سے ملک کے جنوب میں زاپورژیا کے علاقے میں روسی حملوں میں دو افراد ہلاک ہوئے۔

روس نے فروری 2022 میں یوکرین پر حملہ کیا تھا اور اس وقت ملک کے 18 فیصد حصے پر قابض ہے۔

Comments

200 حروف