قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے ذاتی وجوہات کی بنا پر قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یوسف نے بورڈ کے اندر دیگر ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ٹیم کی خدمت میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں نے پاکستان کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا۔

پاکستان کی جانب سے 90 ٹیسٹ کھیلنے والے اور بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ٹیم کی خدمات انجام دینے والے یوسف نے کہا کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر بے پناہ اعتماد ہے اور میں اپنی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگی۔ رواں ماہ بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان ٹیم کو 0-2 سے شکست ہوئی تھی۔

کھیلوں کے علاوہ بھی پاکستان کی کرکٹ انتشار کا شکار ہے، کوچز کو برطرف کردیا گیا ہے اور سلیکٹرز نے حالیہ شکستوں کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔

محمد یوسف ورلڈکپ میں امریکہ کے ہاتھوں شکست کے بعد جولائی میں تشکیل دی گئی چھ رکنی سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے۔

Comments

200 حروف