حزب اللہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ اس نے ایک بار پھر شمالی اسرائیل میں حیفہ کے قریب دفاعی صنعت کے کمپلیکس کو نشانہ بنایا ہے جب کہ اسرائیل نے رات کے دوران خاص طور پر مشرقی لبنان پر شدید حملے کیے۔

ایران کے حمایت یافتہ گروپ نے اتوار کے روز سے اس مقام کو نشانہ بنانے کا اعلان کرنے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ لبنان اور اس کے عوام کا دفاع کرتے ہوئے حزب اللہ کے جنگجوؤں نے رافیل ملٹری انڈسٹری کمپلیکس پر راکٹوں سے بمباری کی۔

Comments

200 حروف