BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن،جنہیں حسینہ واجد کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے اپنے ملک میں قانونی کارروائی کا سامنا ہے، نے جمعرات کو کہا کہ وہ آئندہ سال مارچ تک بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

شکیب الحسن بنگلہ دیش میں قتل کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، ان کے ساتھ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی پارٹی کے درجنوں دیگر ارکان پر بھی مظاہرین کے خلاف بدترین پولیس کریک ڈاؤن میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

37 سالہ شکیب گزشتہ ماہ کی طلبہ کی قیادت میں انقلاب کے دوران حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے بنگلہ دیش واپس نہیں گئے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ برس پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ان کا آخری بین الاقوامی ایونٹ ہوگا۔

لیکن انہوں نے مزید کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف طے شدہ دو ٹیسٹ سیریز کے لیے وطن واپس آنا چاہتے ہیں جس کیلئے انہوں نے بی سی بی سے وطن واپسی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔

جمعے کو کانپور میں بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میری خواہش ہے اور میں نے یہ بات بی سی بی اور سلیکٹرز سے کہی ہے۔

نامور آلراؤنڈر نے کہا کہ انہوں نے میری بات سے اتفاق کیا کہ اگر ممکن ہو تو وہ ہر چیز کو منظم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ میں میرپور میں ان دو ٹیسٹ میچز کیلئے بنگلہ دیش واپس جا سکوں اور وہاں اپنا ٹیسٹ کیریئر ختم کر سکوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو شاید یہ میرا آخری پروگرام ہے۔

21 اکتوبر سے شروع ہونے والا جنوبی افریقہ کا دورہ اب بھی زیر بحث ہے اور پروٹیز ٹیم اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا گزشتہ ماہ کے انقلاب کے بعد بنگلہ دیش محفوظ ہے یا نہیں۔

’میرے لیے صحیح وقت ہے‘

شکیب نے کہا کہ میں نے جون میں ورلڈ کپ کے بعد اپنے ٹی 20 کیریئر کا اختتام پہلے ہی کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا آخری میچ ورلڈ کپ کے آخری میچ میں کھیلا تھا۔ ہم نے سلیکٹرز اور بورڈ کے ساتھ اس پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے آگے بڑھنے کا صحیح وقت ہے اور بی سی بی کچھ نئے کھلاڑیوں پر غور کرے گا۔

شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آخری 50 اوورز کے میچز چیمپئنز ٹرافی میں کھیلیں گے جس کی میزبانی فروری میں پاکستان کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ون ڈے میں آٹھ میچ کھیلنے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی آخری ہوگی۔

شکیب بنگلہ دیشی ٹیم کے بین الاقوامی سطح پر سنجیدہ حریف بننے کے سفر میں ایک محرک قوت رہے ہیں، انہوں نے شاندار کارکردگی اور اسکینڈلز کے ذریعے شائقین کو محظوظ کیا۔

وہ واحد کھلاڑی ہیں جو تینوں فارمیٹ میں بیک وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آل راؤنڈر رینکنگ میں سرفہرست رہے ہیں۔

شکیب الحسن نے رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان میں اپنی ٹیم کی تاریخی ٹیسٹ سیریز میں کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور بھارت جانے سے قبل سرے کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے انگلینڈ گئے تھے۔

انہوں نے 2006 میں اپنے بین الاقوامی ڈیبیو کے بعد سے 70 ٹیسٹ، 247 ون ڈے اور 129 ٹی 20 میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کی ہے۔

Comments

Comments are closed.