دنیا

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 274 افراد جاں بحق، شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایت

  • اسرائیل کی جانب سے شمالی سرحد پر توجہ مرکوز کیے جانے کے بعد جنوبی لبنان کے رہائشیوں کو انخلا کی کال موصول
شائع September 23, 2024 اپ ڈیٹ September 23, 2024 07:50pm

اسرائیل نے پیر کے روز لبنان میں فضائی حملوں کا سب سے بڑا سلسلہ شروع کیا، ان حملوں میں کم از کم 274 افراد جاں بحق ہو گئے، اسرائیل نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ ان علاقوں کو خالی کردیں جہاں حزب اللہ نے ہتھیار ذخیرہ کیا ہوا ہے۔

اسرائیل نے تقریبا ایک سال سے جاری تنازعے میں سرحد پار سے ہونے والے شدید ترین جھڑپوں کے بعد اپنے حملوں کو مزید بڑھا دیا ہے کیونکہ اسرائیل نے اپنی توجہ اپنی شمالی سرحد پر مرکوز کر دی ہے، جہاں حزب اللہ اپنے اتحادی حماس کی حمایت میں اسرائیل پر راکٹ فائر کر رہی ہے، جو تقریبا ایک سال سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہی ہے۔

”ہم لبنان میں اپنے حملوں کو بڑھا رہے ہیں، یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک کہ ہم اپنے شمالی رہائشیوں کو بحفاظت ان کے گھروں میں واپس نہ لے آئیں،“ اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے پیر کے روز اپنے دفتر سے جاری ایک ویڈیو میں کہا۔

”یہ وہ دن ہیں جب اسرائیلی عوام کو صبر و تحمل دکھانا ہوگا۔“

وہ یہ بات اسرائیلی فوج کے لبنان کے جنوب، مشرقی بیکا وادی اور شام کے قریب شمالی علاقوں کو نشانہ بنانے کے بعد کہہ رہے تھے۔

لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پیر کے حملوں میں کم از کم 274 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں خواتین، بچے اور طبی عملہ شامل ہیں، اور ایک ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا کہ اب تک حزب اللہ کے 300 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے خبردار کیا تھا کہ لبنان میں ان گھروں پر فضائی حملے ہونے والے ہیں جہاں ”حزب اللہ نے ہتھیار چھپائے ہوئے ہیں“۔

جواب میں، حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اسرائیلی فوجی چوکیوں پر راکٹ داغے ہیں۔

فضائی حملوں نے حزب اللہ پر دباؤ بڑھا دیا ہے، جس نے پچھلے ہفتے ایک ایسے حملے کا سامنا کیا جسے اس کے سیکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے ”تاریخ میں بے مثال“ قرار دیا، جب اس کے ہزاروں پیجرز اور واکی ٹاکی دھماکے سے پھٹ گئے۔

اس کارروائی کا الزام بڑے پیمانے پر اسرائیل پر عائد کیا گیا، جس نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

ایک اور بڑا دھچکا تب لگا جب اسرائیلی فضائی حملے نے جمعہ کے روز بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈروں کو نشانہ بنایا، جس میں لبنانی وزارت صحت کے مطابق 45 افراد جاں بحق ہوئے۔

حزب اللہ نے کہا کہ مرنے والوں میں سے 16 اس کے ارکان تھے، جن میں سینئر رہنما ابراہیم عقیل اور ایک اور کمانڈر احمد وہبی بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی ایمبولینس سروس کے مطابق، تازہ ترین راکٹ حملے کے نتیجے میں شمالی اسرائیل میں ایک شخص معمولی طور پر زخمی ہوا۔

لبنانی ٹیلی کام کمپنی اوجیرو کے سربراہ عماد کریدیہ نے پیر کو رائٹرز کو بتایا کہ نیٹ ورک پر 80 ہزار سے زیادہ خودکار کالز کا پتہ چلا ہے جن میں لوگوں کو اپنے علاقوں سے انخلا کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم، تمام کالز کا جواب نہیں دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کالیں ”نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں جس کا مقصد افراتفری پیدا کرنا ہے“۔

پیر کے روز، جنوبی لبنان کے رہائشیوں کو ایک لبنانی نمبر سے کالیں موصول ہوئیں، جن میں انہیں حکم دیا گیا کہ وہ فوری طور پر حزب اللہ کے کسی بھی پوسٹ سے 1000 میٹر (0.6 میل) کے فاصلے پر چلے جائیں، ایک رائٹرز کے رپورٹر نے کہا، جنوب میں یہ کال موصول ہوئی تھی۔

بیروت، لبنان کے دارالحکومت تک فون پر انخلا کی کالیں موصول ہوئی ہیں۔

’نفسیاتی جنگ‘

لبنان کے وزیر اطلاعات زیاد ماکری نے کہا کہ ان کی وزارت کو ایک کال موصول ہوئی ہے جس میں عمارت کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ وزارت ایسا کوئی کام نہیں کرے گی۔ مکاری نے رائٹرز کو بتایا، ”یہ نفسیاتی جنگ ہے“۔

مشرقی بیروت کے ضلع سسین میں، ایک سرکاری ملازم جوزف غفاری نے کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ حزب اللہ اسرائیل کے شدید حملوں کا جواب دے گی اور مکمل جنگ چھڑ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر حزب اللہ کوئی بڑا آپریشن کرتی ہے، تو اسرائیل جواب دے گا اور اس سے بھی زیادہ تباہی مچائے گا۔ ہم اسے برداشت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل حملے کرنا چاہتا ہے، وہ جاری رکھنا چاہتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سید حسن (نصر اللہ) پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ جنگ شروع کریں۔ یہ یقیناً خطرناک ہے۔

بیروت کے محلے حمرا میں ایک دکان کے مالک محمد سبعائی نے رائٹرز کو بتایا کہ انہوں نے فضائی حملوں میں اضافے کو ”جنگ کا آغاز“ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گر وہ جنگ چاہتے ہیں، تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟ یہ ہم پر مسلط کی گئی ہے۔ ہم کچھ نہیں کر سکتے۔

اس سے قبل ایک ٹیلی ویژن بیان میں، اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے کہا کہ انخلا کی وارننگ ”لبنان میں تمام نیٹ ورکس اور پلیٹ فارمز پر عربی میں تقسیم کی جا رہی ہے“۔

صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہ کیا اسرائیل لبنان میں زمینی کارروائی کر سکتا ہے، ہگاری نے کہا، ”ہم وہی کریں گے جو ضروری ہوا تاکہ شمالی اسرائیل کے رہائشیوں کو محفوظ طریقے سے ان کے گھروں میں واپس لایا جا سکے، جو اسرائیلی حکومت کے لیے ایک جنگی ترجیح ہے“۔

ہگاری نے ایک میڈیا بریفنگ میں ایک فضائی ویڈیو دکھائی جسے انہوں نے ایک شہری گھر سے کروز میزائل لانچ کرنے کی کوشش کرنے والے حزب اللہ کے آپریٹرز کے طور پر بیان کیا، اور اس کے فوراً بعد اسرائیلی حملے کی ویڈیو پیش کی۔

ہگاری نے کہا، ”حزب اللہ آپ کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ آپ اور آپ کے خاندانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔“

کم پرواز کرتے جنگی طیارے

خبر رساں ادارے روئٹرز کے عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے پیر کی صبح لبنان کی جنوبی سرحد سے متصل قصبوں اور اس سے بھی زیادہ شمال میں واقع قصبوں پر شدید فضائی حملے کیے۔

لبنان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پیر کے روز لبنان کے بندرگاہی شہر بائبلوس کے مشرق میں ایک غیر آباد پہاڑی علاقے میں ایک راکٹ گرا۔ یہ علاقہ عیسائی اور شیعہ گاؤں کے درمیان واقع ہے۔

جنوبی بندرگاہی شہر ٹائر میں روئٹرز کے نامہ نگاروں نے جنگی طیاروں کو جنوبی لبنان کے اوپر سے نیچے پرواز کرتے ہوئے سنا اور قریب ہی فضائی حملوں کا سلسلہ بھی سنا۔

حزب اللہ کے المنار نے خبر دی ہے کہ جنگی طیاروں نے شمالی لبنان کے علاقے ہرمیل پر بھی فضائی حملے کیے۔

Comments

200 حروف