امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو متعدد سرکاری تقریبات میں شرکت کے لئے امریکہ کا دورہ کریں گے۔

مشی گن میں ایک انتخابی تقریب کے دوران ٹرمپ نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ تجارت کا ’بہت بڑا غلط استعمال کرنے والا‘ ملک ہے۔

ٹرمپ نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر ہجوم سے کہا، “وہ اگلے ہفتے مجھ سے ملنے آئیں گے۔

مودی آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز اور جاپانی وزیر اعظم کیشیدا فومیو کے ساتھ ”کواڈ لیڈرز“ سربراہ اجلاس کے ایک حصے کے طور پر اس ہفتے کے آخر میں صدر جو بائیڈن کے آبائی شہر ویلمنگٹن، ڈیلاویئر کا دورہ کریں گے۔

کواڈ گروپ کا آغاز 2007 میں ہوا ہے ، بائیڈن نے مخالفین خاص طور پر چین پر قابو پانے کے لیے اس اتحاد کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

یہ بائیڈن کا بطور امریکی صدر آخری اجلاس ہے۔ جنہوں نے وائٹ ہاؤس کی ایک اور مدت کے لیے اپنی دوڑ ترک کر دی ہے اور ان کی جگہ نائب صدر کملا ہیرس کو ڈیموکریٹک پارٹی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد مودی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ ہندوستانی برادری کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

صدر نہ ہونے کے باوجود ٹرمپ نے جولائی میں فلوریڈا میں ہنگری کے قوم پرست وزیر اعظم وکٹر اوربان سے ملاقات کی تھی، جو ان کے قریبی اتحادی ہیں اور انہیں امید ہے کہ ری پبلکن نومبر میں وائٹ ہاؤس دوبارہ حاصل کر لیں گے۔

Comments

200 حروف