BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

آئی ایم ایف کی گیس قیمتوں میں اضافے ، سخت معاشی فیصلوں کی تعریف

  • قرض پروگرام پر رواں ماہ اہم پیش رفت متوقع ، حجم 6 سے 8 ارب ڈالر کے درمیان ہوسکتا ہے،ذرائع
شائع اپ ڈیٹ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے گیس قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے پاکستان کے سخت معاشی فیصلوں اور کوششوں کو سراہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان بجٹ میں شرائط پوری کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر ورچوئل بات چیت ہوئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو بجٹ میں گیس قیمتوں میں اضافے اور دیگر سخت معاشی فیصلوں کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ جہاں تک پاکستان کے لیے نئے قرض پروگرام کا تعلق ہے تو رواں ماہ کے آخر تک ایک اہم پیش رفت متوقع ہے اور اس پروگرام کا حجم، جو تین سال کی مدت کے لیے ہوگا، 6 ارب ڈالر سے 8 ارب ڈالر کے درمیان ہوسکتا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے لیے تمام پیشگی شرائط مکمل کر لی گئی ہیں ۔ ذرائع نے وضاحت کی کہ حکومت فنڈ کی طرف سے مقرر کردہ دیگر شرائط کو بھی پورا کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

مثال کے طور پر انہوں نے کہا کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے کی روشنی میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے پر کام جاری ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بجلی کی نئی قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا۔

29 جون کو آئی ایم ایف نے بجٹ 2024-25 کی منظوری کو ناکافی قرار دیا اور پاکستان سے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پاکستان یکم جولائی سے بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ کرے اور نرخوں میں اضافے سے متعلق نیپرا کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ٹیکس چھوٹ اور سبسڈیز کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں معیشت کی بحالی کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔

بعد ازاں وزارت خزانہ کے حکام نے توقع ظاہر کی کہ نئے قرض پروگرام کے معاہدے کو جولائی میں حتمی شکل دے دی جائے گی ۔ نئے پروگرام کی مالیت 6 ارب ڈالر سے 8 ارب ڈالر کے درمیان ہونے کی توقع ہے تاہم اس کی درست رقم کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے۔

Comments

Comments are closed.