ایران کی جانب سے اپنے دمشق کے قونصل خانے پر حملے کے جواب میں اسرئیل پر حملے کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہفتے کے روز کہا کہ اسرائیل ایران سے براہ راست حملے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے ایک ٹیلیویژن بیان میں کہا، “ہمارے دفاعی نظام کو الرٹ کردیا گیا ہے، ہم کسی بھی صورتحال کے لیے تیار ہیں، دفاع اور حملے دونوں کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا کہ اسرائیل کو امریکہ اور کئی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

Comments

Comments are closed.