BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے پنجاب کے راجیان-05 کنویں میں الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ (ای ایس پی) کی کامیاب تنصیب کے بعد تیل و گیس کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ کر لیا ہے۔

یہ پیش رفت پیر کو کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ نوٹس میں شیئر کی گئی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ او جی ڈی سی ایل نے راجیان-05 پر ای ایس پی کی تنصیب کامیابی سے مکمل کرلی ہے جس کے نتیجے میں پیداوار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

کمپنی کے مطابق ای ایس پی کی تنصیب کے بعد پیداوار روزانہ 3,100 بیرل تیل اور 1 ملین معیاری مکعب فٹ روزانہ گیس تک پہنچ گئی ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس تنصیب سے قبل کنویں سے یومیہ 820 بیرل تیل اور 0.5 ملین معیاری مکعب فٹ گیس حاصل ہورہی تھی۔

راجیان آئل فیلڈ جو پنجاب کے ضلع چکوال میں واقع ہے اور گجر خان ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت آتی ہے مکمل طور پر او جی ڈی سی ایل کی ملکیت ہے اور اسی کے زیرِ انتظام ہے۔

اگست 1994 میں دریافت ہونے والی یہ فیلڈ کمپنی کے پورٹ فولیو کا ایک اہم حصہ بنی ہوئی ہے۔

“راجیان میں دو کنویں پہلے ہی ای ایس پیز کے ساتھ مکمل کیے جاچکے ہیں اور راجیان-05 پر حالیہ کامیابی او جی ڈی سی ایل کی اُن کوششوں کو مزید تقویت دیتی ہے جو موجودہ فیلڈز کی قدر میں اضافے کے لیے ڈیٹا پر مبنی دوبارہ ترقیاتی منصوبہ بندی کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔

نوٹس کے مطابق یہ پیش رفت طویل المدتی پائیداری اور قومی توانائی تحفظ کے لیے مقامی توانائی وسائل کے مؤثر استعمال پر کمپنی کی مسلسل توجہ کو اجاگر کرتی ہے۔

یاد رہے کہ دسمبر 2024 میں او جی ڈی سی ایل نے پنجاب کے شمالی علاقے میں واقع اپنے فیلڈ میں ہیوی آئل کا کنواں راجن-3A دوبارہ کامیابی سے فعال کردیا تھا۔

Comments

Comments are closed.