BR100 Decreased By (-0.06%)
BR30 Decreased By (-0.43%)
KSE100 Decreased By (-0.09%)
KSE30 Decreased By (-0.08%)
BAFL 57.02 Increased By ▲ 0.15 (0.26%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 13.08 Decreased By ▼ -0.04 (-0.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 191.66 Decreased By ▼ -0.79 (-0.41%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.70 Decreased By ▼ -0.09 (-0.17%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.29 Decreased By ▼ -0.27 (-1.38%)
HBL 306.90 Increased By ▲ 0.80 (0.26%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.41 Decreased By ▼ -0.05 (-0.19%)
MLCF 93.00 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
OGDC 315.25 Decreased By ▼ -1.48 (-0.47%)
PAEL 35.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.08%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 243.05 Decreased By ▼ -0.16 (-0.07%)
PPL 223.98 Decreased By ▼ -2.93 (-1.29%)
PRL 92.35 Decreased By ▼ -0.67 (-0.72%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.76 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.77 Decreased By ▼ -0.03 (-0.38%)
TPLP 12.75 Decreased By ▼ -0.22 (-1.7%)
TRG 56.51 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
دنیا

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو اپنے مطالبات سے مشروط کردیا

  • ایران نے فروری کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد سے آبنائے ہرمز پر مؤثر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں
شائع اپ ڈیٹ

ایران کی پاسداران انقلاب (رِیولوشنری گارڈز) نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ جب تک امریکہ ایران کے مطالبات تسلیم نہیں کرتا، آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔ ان مطالبات میں جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا معاوضہ، ایران پر عائد پابندیوں کا خاتمہ، منجمد اثاثوں کو ریلیز کرنا اور ایرانی بندرگاہوں کے خلاف امریکی اقدامات کا خاتمہ شامل ہے۔

ایران نے فروری کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد سے آبنائے ہرمز پر مؤثر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ تہران کا مؤقف ہے کہ وہ اس اہم بحری گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول وصول کرنا چاہتا ہے اور متبادل راستہ اختیار کرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان اس وقت کوئی براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے بلکہ صرف ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے نئے انتظامات پر بات چیت آخری مراحل میں ہے، تاہم گزرگاہ کی بحالی ایران کی شرائط پوری ہونے سے مشروط ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے الزام عائد کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اس کی قومی آئل کمپنی کے ایک ٹینکر کو ایران نے نشانہ بنایا، جبکہ برطانیہ کی یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بھی عمان کے قریب ایک بحری جہاز پر حملے کی تصدیق کی ہے۔ عمان نے جہازوں پر مسلسل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات جاری مذاکرات کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ادھر ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں سعودی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھتے ہوئے سعودی عرب کی ایک آئل تنصیب پر میزائل اور ڈرون حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ یمن کے شہر المخا میں بھی حوثی حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

علاقائی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے ترکیہ اور پاکستان کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدہ کیا، جسے خطے میں اجتماعی دفاع اور سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Comments

200 حروف