BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کا رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس 1,100 پوائنٹس گرگیا

  • بینچ مارک انڈیکس 177,083.22 کی سطح پر بند
شائع اپ ڈیٹ

ایران امریکہ کشیدگی اور بحری ترسیل میں تعطل کا سفارتی حل فی الحال بعید از قیاس دکھائی دینے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک بار پھر فروخت کا رجحان غالب آ گیا، جس کے نتیجے میں منگل کو بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,100 سے زائد پوائنٹس گراوٹ کا شکار ہو گیا۔

کاروبار کا آغاز زبردست مثبت انداز میں ہوا اور سیشن کے ابتدائی چند منٹوں میں ہی انڈیکس تیزی سے بڑھتا ہوا دن کی بلند ترین سطح 178,768.83 پر پہنچ گیا۔تاہم اس کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ دوبارہ لوٹ آیا جس میں دوپہر کے بعد مزید شدت آ گئی اور انڈیکس مسلسل نیچے گرتے ہوئے دن کی کم ترین سطح 177,043.10 تک جا پہنچا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 1,116.80 پوائنٹس یعنی 0.63 فیصد کی کمی کے بعد 177,083.22 کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ کا سیشن دیکھا گیا، جہاں عمومی پرافٹ ٹیکنگ کے باعث بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس کی ابتدائی تیزی ختم ہو گئی۔ بروکیج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق مثبت آغاز کے بعد سیشن کے دوسرے نصف کے دوران سرمائے کاروں کے اعتماد میں کمی آئی کیونکہ تمام اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ بڑھ گیا، جس نے دن کے وقت حاصل ہونے والی تمام پیشرفت کو ختم کر دیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ منفی جانب یو بی ایل، لک، اینگرو ایچ، او ڈی جی سی اور پی پی ایل انڈیکس کی گراوٹ کے اہم ذمہ دار رہے، جنہوں نے مل کرکے ایس ای 100 انڈیکس میں سے تقریباً 580 پوائنٹس کم کر دیے۔

ایک اہم پیش رفت میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح دوبارہ سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 میں صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) سالانہ بنیاد پر 9.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز پیر کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مضبوط بحالی کا مظاہرہ کیا تھا۔ مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی کشیدگی میں کمی اور عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا، جس کے نتیجے میں اہم شعبوں میں وسیع پیمانے پر خریداری دیکھی گئی۔

گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس 2,105.91 پوائنٹس یا 1.20 فیصد اضافے کے ساتھ 178,200.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایشیائی حصص بازاروں نے محتاط انداز میں بہتری کا آغاز کیا، کیونکہ سرمایہ کار عالمی سطح پر آنے والی تیزی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تیل کی قیمتیں کئی ہفتوں کی کم ترین سطح کے قریب رہیں جبکہ امریکا اور ایران کا تنازع بدستور تعطل کا شکار ہے۔

ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس (جاپان کے علاوہ) میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا، جس کی قیادت جنوبی کوریا کے حصص نے کی جو 2.1 فیصد تک بڑھے۔ جاپان کا نکئی 225 انڈیکس 0.3 فیصد نیچے آیا جبکہ ایس اینڈ پی 500 ای منی فیوچرز میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا۔

رات گئے مارکیٹوں کو امریکا کے مینوفیکچرنگ ڈیٹا سے حوصلہ ملا، جس کے مطابق جولائی میں امریکی صنعتی سرگرمی چار سال سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جس کے بعد ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی کاروباری اوقات میں خام تیل کی قیمتوں میں محدود اضافہ ہوا۔ برینٹ کروڈ 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 84.29 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل پیر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر نئے حملے مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد قیمتیں تین ہفتوں کی کم ترین سطح تک گر گئی تھیں۔

تاہم ایران نے امریکا کے ساتھ کسی بھی مذاکرات کے جاری ہونے کی تردید کی ہے۔

دوسری جانب منگل کو پاکستانی روپے نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی معمولی بہتری کا سلسلہ جاری رکھا۔ مقامی روپیہ 0.01 روپے (ایک پیسے) کے اضافے کے ساتھ 277.76 پر بند ہوا۔

آل شیئرز انڈیکس پر کاروبار کا حجم (حجمِ تجارت) پچھلے سیشن کے 785.36 ملین شیئرز سے کم ہو کر 711.27 ملین شیئرز پر آ گیا۔شیئرز کی مجموعی مالیت بھی گزشتہ سیشن کے 33.14 ارب روپے سے گھٹ کر 25.87 ارب روپے رہ گئی۔پاک انٹربلک 89.71 ملین شیئرز کے ساتھ پہلے، ٹرسٹ بروکریج 86.05 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے اور ٹی پی ایل پراپرٹیز 67.24 ملین شیئرز کے حجم کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

اسی طرح منگل کو کل 495 کمپنیوں کے شیئرز میں لین دین ہوا، جن میں سے 161 کی قیمتوں میں اضافہ، 295 میں کمی جبکہ 39 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Comments

200 حروف