کھیل
سری لنکا اے نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں جگہ بنالی، بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست
- دوسرا سیمی فائنل آج پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان کھیلا جائے گا
سری لنکا اے نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اے کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے اور سری لنکا اے کو جیت کے لیے 318 رنز کا ہدف دیا۔
جواب میں سری لنکا اے نے مطلوبہ ہدف 41.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
لاستھ کراس پلے اور سائنتھ جیاوردھنے نے سنچریاں اسکور کرکے ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔ نشان مدھوشکا نے 58 رنز بنائے جبکہ کپتان پوون رتنا نائیکے 31 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
فائنل میں سری لنکا اے کا مقابلہ پاکستان شاہینز اور بنگلادیش اے کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کل کھیلا جائے گا۔
























Comments