دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی پاکستان ویمنز اسکواڈ کا اعلان
- آل راؤنڈر فاطمہ ثناء کی بطور کپتان اسکواڈ میں واپسی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی ویمنز اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ آل راؤنڈر فاطمہ ثناء کی بطور کپتان اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان ویمنز ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز میں 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہے۔
پاکستان ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں 9 میچز میں 5 فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ تمام میچز 8 سے 20 دسمبر تک روسو کے ونڈسر پارک میں کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 15، 17 اور 20 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔
فاطمہ ثناء ویمنز بگ بیش لیگ میں مصروفیت کے باعث آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے اسکواڈ کا حصہ نہیں تھیں۔
اسکواڈ میں فاطمہ ثناء (کپتان)، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، مومنہ ریاست، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، صدف شمس، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔





















Comments