BR100 Increased By (0.79%)
BR30 Increased By (0.88%)
KSE100 Increased By (0.6%)
KSE30 Increased By (0.64%)
BAFL 60.08 Increased By ▲ 0.30 (0.5%)
BIPL 24.54 Increased By ▲ 0.14 (0.57%)
BOP 31.38 Increased By ▲ 0.22 (0.71%)
CNERGY 11.65 Increased By ▲ 0.07 (0.6%)
DFML 16.58 Increased By ▲ 0.19 (1.16%)
DGKC 205.38 Increased By ▲ 1.87 (0.92%)
FABL 93.55 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
FCCL 61.01 Increased By ▲ 0.80 (1.33%)
FFL 14.88 Increased By ▲ 0.26 (1.78%)
GGL 20.92 Increased By ▲ 0.91 (4.55%)
HBL 305.70 Increased By ▲ 2.63 (0.87%)
HUBC 212.54 Decreased By ▼ -0.19 (-0.09%)
HUMNL 8.11 Decreased By ▼ -0.07 (-0.86%)
KEL 6.09 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 25.83 Increased By ▲ 0.33 (1.29%)
MLCF 107.79 Increased By ▲ 1.03 (0.96%)
OGDC 311.77 Increased By ▲ 1.12 (0.36%)
PAEL 34.58 Increased By ▲ 0.40 (1.17%)
PIBTL 13.49 Decreased By ▼ -0.03 (-0.22%)
PIOC 283.56 Increased By ▲ 4.26 (1.53%)
PPL 224.71 Increased By ▲ 2.41 (1.08%)
PRL 80.02 Increased By ▲ 0.53 (0.67%)
SNGP 91.29 Increased By ▲ 0.29 (0.32%)
SSGC 23.63 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.06 (-0.78%)
TPLP 13.50 Increased By ▲ 0.67 (5.22%)
TRG 54.10 Increased By ▲ 0.06 (0.11%)
UNITY 8.38 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
WTL 1.19 Decreased By ▼ -0.05 (-4.03%)
پاکستان

جے یو آئی (ف) کا پنجاب حکومت پر مولانا فضل الرحمٰن کی لاہور میں نقل و حرکت محدود کرنے کا الزام

  • ناکہ بندی کے باعث مولانا فضل الرحمٰن لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلا سے خطاب نہیں کرسکے
شائع اپ ڈیٹ

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے منگل کو پنجاب حکومت پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی لاہور میں نقل و حرکت محدود کردی ہے۔ پارٹی کے مطابق پولیس کی جانب سے راستوں کی ناکہ بندی کے باعث مولانا فضل الرحمٰن لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلا سے خطاب نہیں کرسکے۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وہ عملاً ریاستی پابندیوں کی زد میں ہیں، شہر بھر میں سڑکیں بند اور جگہ جگہ ناکے قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مجھے ریاستی پابندیوں نے گھیر رکھا ہے۔ لاہور کا پورا شہر رکاوٹوں سے بھرا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون پسند شہری ہونے کے باوجود انہیں دانشوروں کے ایک اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ ان کی جماعت امن پر یقین رکھتی ہے اور اس کے قیام کے لیے مسلسل قربانیاں دیتی رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی حکومت یا ریاستی ادارہ ان کی جماعت کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ملک سے محبت کی ہے اور اس کے ساتھ وفادار رہے ہیں، لیکن کسی طاقتور فرد کی غلامی کبھی قبول نہیں کی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جماعت کے کارکن پُرعزم ہیں اور اس ظلم کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے پُرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔

26 نومبر کو سرگودھا میں کانفرنس

26 نومبر کو سرگودھا میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ان کی جماعت کارکنوں پر ریاستی دباؤ کے باوجود کانفرنس منعقد کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سرگودھا ڈویژن میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے، گرفتار کیا جارہا ہے اور ان کی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ مقامی پارٹی رہنماؤں کے کاروبار بند اور دکانیں سیل کی جارہی ہیں۔

انہوں نے خصوصی طور پر بھکر، میانوالی، خوشاب اور سرگودھا کا ذکر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان علاقوں میں پارٹی کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور ان کا تعاقب کیا جارہا ہے۔

عوام سے اجتماع میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ان کی جماعت عوام کے حقوق اور پاکستان کے مفادات کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

معدنی وسائل پر تنازع

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے مزید الزام عائد کیا کہ قبائلی علاقوں میں معدنی وسائل کے استحصال میں طاقتور حلقوں کے مبینہ کردار کو اجاگر کرنے کے بعد ان کی جماعت پر دباؤ میں شدت آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معدنی وسائل عوام کی ملکیت ہیں اور انہیں وفاقی حکومت یا کسی ایک طاقتور ادارے کی جاگیر نہیں سمجھا جاسکتا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا، بلوچستان، گوادر، سندھ، ساحلی علاقوں اور پنجاب کے عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کررہی ہے اور کسی کو بھی عوامی وسائل کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے معاملات میں کردار ادا کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پر پابندیوں کی مذمت

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے مولانا فضل الرحمٰن کی نقل و حرکت پر عائد پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں آئینی ضمانتوں، قانون اور شہریوں کی بنیادی آزادیوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔

ایک بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ کسی سیاسی رہنما کو آزادانہ نقل و حرکت سے روکنا جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔ انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ پُرامن سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈال کر سیاسی ماحول کو محاذ آرائی کی طرف دھکیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اپنی قیادت یا کارکنوں کو کسی ایسی کارروائی پر اکسانے کی اجازت نہیں دے گی جس سے محاذ آرائی کے خواہاں عناصر کے مقاصد پورے ہوں۔

جمعیت کے ترجمان نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کرے اور آئین و قانون کا احترام کرے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پُرسکون رہیں اور قیادت کی ہدایات کا انتظار کریں۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) محاذ آرائی کے بجائے آئینی، قانونی اور پُرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اپنے سربراہ کی نقل و حرکت کی آزادی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام آئینی اور قانونی راستے اختیار کررہی ہے۔

اس سے قبل جماعت نے بتایا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن پیر کی شب لاہور پہنچے تھے اور انہیں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر وکلا سے خطاب کرنا تھا۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بھی پنجاب پولیس سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی اختلافات کسی سیاسی رہنما کی نقل و حرکت کی آزادی میں رکاوٹ ڈالنے کا جواز نہیں بن سکتے۔

جماعت کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کے باہر اور ہاؤسنگ سوسائٹی کے مرکزی داخلی راستے پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے، جہاں ایک کنٹینر بھی رکھا گیا تھا۔ جماعت نے مزید الزام عائد کیا کہ سوسائٹی کے رہائشیوں کو اندر آنے اور باہر جانے سے بھی روکا جارہا تھا۔

Comments

200 حروف