BR100 Decreased By (-0.16%)
BR30 Decreased By (-0.42%)
KSE100 Decreased By (-0.13%)
KSE30 Decreased By (-0.15%)
BAFL 60.91 Increased By ▲ 0.37 (0.61%)
BIPL 24.30 Increased By ▲ 0.05 (0.21%)
BOP 31.50 Increased By ▲ 0.27 (0.86%)
CNERGY 11.43 Decreased By ▼ -0.28 (-2.39%)
DFML 16.35 Increased By ▲ 0.69 (4.41%)
DGKC 202.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0%)
FABL 95.60 Decreased By ▼ -0.25 (-0.26%)
FCCL 59.88 Decreased By ▼ -0.76 (-1.25%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 20.17 Increased By ▲ 0.28 (1.41%)
HBL 308.90 Increased By ▲ 0.68 (0.22%)
HUBC 207.31 Increased By ▲ 0.29 (0.14%)
HUMNL 8.16 Decreased By ▼ -0.23 (-2.74%)
KEL 6.34 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 24.78 Increased By ▲ 0.06 (0.24%)
MLCF 104.80 Decreased By ▼ -0.10 (-0.1%)
OGDC 314.80 Decreased By ▼ -1.41 (-0.45%)
PAEL 35.64 Increased By ▲ 0.08 (0.22%)
PIBTL 14.12 Increased By ▲ 0.12 (0.86%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 0.37 (0.14%)
PPL 225.41 Decreased By ▼ -1.82 (-0.8%)
PRL 79.87 Decreased By ▼ -1.00 (-1.24%)
SNGP 94.50 Decreased By ▼ -0.04 (-0.04%)
SSGC 23.67 Decreased By ▼ -0.08 (-0.34%)
TELE 7.57 Increased By ▲ 0.09 (1.2%)
TPLP 12.82 Decreased By ▼ -0.10 (-0.77%)
TRG 53.51 Increased By ▲ 0.16 (0.3%)
UNITY 8.81 Decreased By ▼ -0.52 (-5.57%)
WTL 1.32 Decreased By ▼ -0.06 (-4.35%)
کاروبار اور معیشت

جی ایس پی پلس اسٹیٹس خطرے میں پڑنے کا خدشہ، حکومت فوری اصلاحات کرے، سالٹ مینوفیکچررز

  • یورپی منڈیوں تک ترجیحی رسائی برقرار رکھنے کے لیے مستحکم ٹیکس نظام، اقتصادی پالیسیوں میں بہتری ناگزیر ہے، اسماعیل ستار
شائع اپ ڈیٹ

سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایس ایم اے پی) نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کو پاکستان کی برآمدات کے فروغ اور یورپی منڈیوں تک ترجیحی تجارتی رسائی کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ اس سہولت کو برقرار رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اصلاحات کی جائیں، بصورت دیگر پاکستان کی یورپی یونین کے ساتھ ترجیحی تجارتی رسائی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

سالٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے چیئرمین اسماعیل ستار نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی شرائط پوری کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی، بالخصوص انسانی حقوق کے تحفظ، مستحکم ٹیکس نظام اور جامع اقتصادی اصلاحات پر توجہ دینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض یقین دہانیوں کے بجائے عملی اقدامات اور بین الاقوامی وعدوں پر مؤثر عمل درآمد ہی اس سہولت کے تسلسل کو یقینی بنا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی پاکستانی برآمدی صنعتوں کے لیے ایک اہم موقع ہے جس سے محرومی کی صورت میں صنعتی پیداوار، روزگار اور زرمبادلہ کی آمدنی متاثر ہو سکتی ہے۔ حکومت کو یورپی یونین کے تحفظات اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس برقرار رکھنے سے متعلق شرائط کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

اسماعیل ستار نے کہا کہ لاکھوں تاجر اب بھی ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں لہٰذا حکومت سادہ، شفاف اور منصفانہ ٹیکس نظام متعارف کرائے جو رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی کی حوصلہ افزائی کرے۔ ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کے ساتھ موجودہ دستاویزی کاروباروں پر اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کیا جائے اور نئے ٹیکس اقدامات سے قبل تجارتی و صنعتی اداروں سے مشاورت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی و گیس، بھاری ٹیکسوں، مہنگی مالی معاونت اور پالیسیوں میں بار بار تبدیلیوں کے باعث پاکستانی صنعتوں کی مسابقت متاثر ہو رہی ہے۔ حکومت توانائی کے نرخ کم کرنے، ٹیکسوں کو معقول بنانے، سستی مالی معاونت فراہم کرنے اور طویل مدتی پالیسی استحکام یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

اسماعیل ستار نے وزارت خزانہ، وزارت تجارت اور وزارت صنعت و پیداوار کے درمیان مؤثر رابطوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جی ایس پی پلس کے آئندہ دور سے قبل اصلاحاتی اقدامات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ حکومت، برآمد کنندگان اور متعلقہ تجارتی اداروں کی مشاورت سے قابل عمل حکمت عملی مرتب کرے تاکہ پاکستان کی یورپی منڈیوں تک ترجیحی رسائی محفوظ اور برآمدی مسابقت برقرار رکھی جا سکے۔

Comments

200 حروف